یہ لڑکوں کی شوقیہ فٹبال ٹیم کی ایک پرانی اور غیر مبہم تصویر ہے، جو گزرے وقتوں میں شاید دنیا کے کسی بھی کونے میں آسانی سے دستیاب تھی لیکن تین دہائیوں بعد شام کے شمال مغرب میں ان کا چھوٹا سا گاؤں اب جنگ کی لپیٹ میں ہے۔
Posts By: ویب ڈیسک
بلوچستان حکومت کے براہمدغ سے مذاکرات کے دعوے بے بنیاد ہیں ،بی آر پی
کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے ثنااللہ زہری کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی نمائندوں اور بلوچستان میں حکومت کے عہدیداروں کی طرف سے بی آر پی کے صدر اور بلوچ قومی رہنما نواب براہمداغ بگٹی کے ساتھ مزاکرات کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہمیشہ سے واضح رہا ہے کہ بحیثیت ایک سیاسی جماعت کے بی آر پی پرامن اور سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے کبھی بھی بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے سے انکار نہیں کیا۔ بی آر پی بلوچ قومی مسئلے کے حوالے سے جو بھی موقف رکھتی ہے اور اس پر جو بھی پیشرفت ہوتی ہے اس پر بلوچ قوم کو ا?گاہ کرتی آرہی ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ ریاستی نمائندوں سے ملاقات اور اس کی تفصیلات کو من و عن بلوچ قوم کے سامنے پیش کیا گیا حالانکہ اگر بی آر پی قیادت چاہتی تو ان چیزوں کو خفیہ رکھ سکتی تھی لیکن بی آر پی بلوچ قوم کی حقیقی نمائندگی کرتی ہے اور قوم کو تمام صورتحال سے باخبر رکھنا اپنا فرض سجمھتی ہے۔
پانی اور نمک سے چارج ہونے والی اسمارٹ فون بیٹری تیار
اسٹاک ہوم: سوئیڈن کے انجینیئروں نے نمک اور پانی سے بجلی بنانے والا دنیا کا سب سے چھوٹا فیول سیل بنالیا ہے جو آپ کی اسمارٹ فون کو خاموش نہیں ہونے دے گا۔ اس فیول سیل کو ’’جے اے کیو‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا چارجر صرف نمک اور پانی استعمال کرتا ہے اور یہ سیل اتنا چھوٹا ہے کہ آسانی سے جیب میں سما سکتا ہے۔ فیول سیل دوبارہ استعمال شدہ (ری سائیکل) اجزا سے بنایا گیا ہے اور اتنی بجلی تیار کرتا ہے کہ اس سے اسمارٹ فون کو چلانا ممکن ہے، اس میں بجلی بھرنے کے لیے کسی تار کی نہیں بلکہ ایک کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے جس میں نمک اور پانی موجود ہوتا ہے، اس کے بعد ایک یوایس بی تار کے ذریعے چارجر کو فون سے جوڑکر اسے بجلی پہنچائی جاسکتی ہے
کراچی پر امن ہوگا تو پورا ملک ترقی کرے گا، وزیراعظم نوازشریف
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا دل ہے لہذا کراچی پر امن ہوگا تو پورا ملک ترقی کرے گا جب کہ دہشت گردی سمیت دیگر بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیں اندرونی طور پر مضبوط ہونا ہوگا۔ اسلام آباد میں رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کے مسائل خوش اسلوبی سے طے ہونے پر خوشی ہے، تمام مسائل اسی طرح مل جل کر حل کرنے سے پاکستان خوشحالی کی منزل پر رواں دواں ہوگا جب کہ اسی اتفاق رائے کے جذبے کے تحت ملک سے دہشت گردی،
وزارت خارجہ سے ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا
اسلام آباد: حکومت نے نئی ڈی پورٹ پالیسی کے تحت وزارت خارجہ سے ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کی اختیار واپس لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے ڈی پورٹ پالیسی پر نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق وزارت خارجہ سے ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔ نئے حکم نامے میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ اب ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کی مجاز نہیں ہوگی بلکہ سفارت خانوں میں موجود نادرا اور پاسپورٹ آفیسرز ایمرجنسی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ جاری کریں گے
آرمی چیف نے 9 دہشت گردوں کی پھانسی کی توثیق کردی
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 9 دہشت گردوں کی سزا کی توثیق کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فوجی عدالتوں نے ان دہشت گردوں کو راولپنڈی پریڈ لین مسجد، آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر ملتان، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، شہریوں کے اغواء اور قتل کے جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی تھی
محمد عامر قومی ٹیم میں شامل، عمر گل کی واپسی
لاہور: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ محمد عامر کو پانچ سال بعد پہلی مرتبہ قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا.
عمران کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمےکا مطالبہ
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے طالبان رہنماء کے شوکت خانم کینسر ہسپتال میں علاج کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آرمی چیف نے 9 دہشت گردوں کی پھانسی کی توثیق کردی
گوادر: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ سال 2016 دہشت گردی کے خاتمے اور یکجہتی کا سال ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف گوادر پہنچے، انہوں نے تلار اور تربت کا دورہ بھی کیا۔ اپنے دورے کے دوران جنرل راحیل شریف نے بلوچ عمائدین سے ملاقات کی، جس دوران ان کا کہنا تھا کہ انہیں پورا یقین ہے سال 2016 دہشت گردی کے خاتمے اور یکجہتی کا سال ہوگا
کھیلوں میں ہیرا پھیری کا سال
سنہ 2015 میں کھیلوں کی دنیا کو کئی تنازعات نے جکڑے رکھا جن میں فٹبال کی عالمی فیڈریشن فیفا میں مالی بدعنوانی اور بین الاقوامی ایتھلیٹکس میں ڈوپنگ سکینڈل دنیا کو جھنجھوڑدینے کے لیے کافی تھے۔ فیفا کے صدارتی الیکشن سے قبل سوئٹزرلینڈ کے ایک ہوٹل پر پولیس کے چھاپے میں فٹبال کی عالمی فیڈریشن کے متعدد سرکردہ عہدیدار حراست میں لیے گئے اور پھر اس معاملے نے اتنا طول کھینچا کہ فیفا کے صدر سیپ بلیٹر بھی اس سے نہ بچ سکے