کراچی کے بعد لاہور میں بھی داعش کے خواتین ونگ کا انکشاف

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

لاہور: کراچی کے بعد پنجاب کے دارالحکومت میں بھی عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خواتین ونگ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سپرنٹنڈنٹ مہرجاوید نے حساس اداروں کو اپنا بیان قلمبند کرایا ہے جس کے مطابق ان کی اہلیہ فرحانہ عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش سے رابطے میں تھیں اورانہوں نے داعش میں شمولیت کے لئے کئی لوگوں کو اس کی ترغیب بھی دی۔ ذرائع کا کہنا ہے

بلوچستان میں آپریشن کیخلاف بی این ایف نے آج شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشنوں کے دوران خواتین و بچوں کو شہید کرنے اور نہتے لوگوں کو اغواء کرنے و درجنوں گھروں کو فورسز کے ہاتھوں نظر آتش کرنے کے خلاف 31دسمبر کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا ریاست بلوچ عوام کو بزور طاقت غلامی تسلیم کروانے کے لئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے جاری کاروائیوں میں روز بہ روز شدت لاکر آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ مشکے، آواران، ڈیرہ بگٹی، پنجگور، مکران سمیت بلوچستان بھر میں فورسز کے ہزاروں اہلکار زمینی و فضائی کمک کے ساتھ بلوچ کش کاروائیوں میں شریک ہیں۔

مغربی روٹ کے افتتاح کے بعد اقتصادی راہداری بارے منفی پرپیگنڈہ بند ہونا چاہیئے ،نواب زہری

Posted by & filed under اہم خبریں.

ژوب: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے مغربی روٹ کے آغاز سے منصوبہ کو متنازع بنانے کے پروپیگنڈوں کا خاتمہ ہوگیا ہے،وزیراعظم نے سنگ بنیاد رکھ کر بلوچستان اور پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت فراہم کردی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں ژوب مغل کوٹ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کا منصوبہ کا افتتاح کرنا بلوچستان اور یہاں کے عوام کے لئے انتہائی مسرت اور اطمینان کا مقام ہے جس سے صوبے میں ترقی وخوشحالی کا ایک نیا دروازہ کھل گیا ہے۔ عظیم منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان کی معاشی و اقتصادی حالات میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ گوادر شہر ، چین، افغانستان اور ایشیائی ممالک کے لئے گیٹ وے کا کام کرے گی۔ یہ منصوبہ پورے خطے کی تجارت اور معیشت کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ کوئی بھی ترقی مخالف قوت اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی، وزیراعظم محمد نوازشریف کی سیاسی بصیرت، عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے نیک نیتی اور اقدامات پاک فوج کی کاوشوں اور عوامی تعاون سے اقتصادی راہداری جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر رہے گی۔

پاکستان کی ترقی بلوچستان سے شروع ہوگی ،نواز شریف

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

ژوب : وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چائنا مغربی اقتصادی راہداری سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی معاشی ترقی وابستہ ہے اور اس منصوبے سے خطے میں ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ژوب مغل کوٹ سیکشن اور قلعہ سیف اللہ ویگم شاہراہ کے اپ گریڈشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ بلوچستان کو ترقی دینے اور سڑکوں کا جال بچھانے کے لئے وفاقی حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے نہ صرف لوگوں کو آمدورفت کے آسان ذرائع میسر ہوں گے بلکہ بلوچستان کی زرعی اور معدنی ذخائر کو ملک اور دیگر ممالک کی منڈی تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ژوب مغل کوٹ روڈ کی لمبائی 81 کلومیٹر ہے جس پر 9 ارب روپے کی لاگت آئے گی جبکہ قلعہ سیف اللہ ویگم روڈ کی لمبائی 128 کلومیٹر ہے اور اس پروجیکٹ پر 8 ارب روپے لاگت آئے گی جو2017ء تک پایہ تکمیل تک پہنچے گی

برطانیہ میں تعصب کی بنیاد پر مسلمان لڑکی کو بس سے اتار دیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

برمنگھم: برطانونی شہر برمنگھم میں مقیم پندرہ سالہ زہرا صادق اپنی دوستوں کے ہمراہ بس میں سفر کر رہی تھی۔ کنڈکٹر کے ٹکٹ مانگنے پر زہرا نے ٹکٹ دکھائی تو خاتون کنڈکٹر غصے میں آ گئی اور میک اپ ہونے کے باعث زہرا کو پندرہ برس کا ماننے سے انکار کر دیا جبکہ 35 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے زبردستی ویرانے میں بس سے اتار دیا۔

سال نو پر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

Posted by & filed under پاکستان.

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں نئے سال کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے یکم جنوری تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق شہر میں موٹرسائیکل کے بغیرسائلنسر استعمال اور ون ویلنگ پر پابندی ہوگی

اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

ژوب: وزیر اعظم نواز شریف نے پاک ۔ چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ مغل کوٹ کیرج وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب بلوچستان کے ضلع ژوب میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم نے شاہراہ این 50 کے ژوب سے مغل کوٹ سیکشن اور شاہراہ این 70 کے قلعہ سیف اللہ سے ویگم رُد سیکشن کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا

غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کے مقد مات کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں ہوگی چیف جسٹس

Posted by & filed under بین الاقوامی.

سبی: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری اور عوام کو فوری و سستا انصاف فراہم کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے،خواتین کے حقوق اور ان کے استحقاق کاتحفظ کیا جائے گا،غیرت کے نام پر قتل کرنوالوں کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں ہوگی،وکلاء معاشرے کی زبان ہیں،عوام کا عدلیہ کی جانب رجوع کرنا اور مائل ہونا عدلیہ پر اعتماد کا مظہرہے ،صوبہ بھر کی عدالتوں میں خواتین کے لیے انتظار گاہوں کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی سیشن کورٹ میں دانش آرگنائزیشن کی جانب سے خواتین کے لیے انتظارگاہ کی تعمیرجبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے انسداددہشت گردی کی عدالت کے کمپلیکس اور ججز کے بنگلوز کا افتتاح کرتے ہوئے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا،تقریب میں جسٹس ہاشم کاکڑ،کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ،ڈی آئی جی پولیس انتصارالحسین جعفری،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راشد محمود،انسداد دہشت گردی کے جج میر رفیق لانگو،ماحولیات کے جج میر اختیار خان مرغزانی،سینئر سول جج عنایت اللہ کاکڑ،ایڈیشنل سیشن جج محمد یوسف کاکڑ،ممبر مجلس شوریٰ قاضی عبدالصمد،بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ،ڈی پی او سبی میر انور کھیتران سمیت وکلاء برادری،قبائلی عمائدین و معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی

مستونگ میں دھماکہ، ایف سی کا اہلکار ہلاک

Posted by & filed under بین الاقوامی.

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں ایف سی کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ ایف سی کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام کے مطابق یہ واقعہ منگل کو اسپلنجی نامی علاقے کے قریب پیش آیا۔ پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ایف سی کی حفاظتی چوکیوں پر تعینات اہلکاروں کے لیے پانی لے جانے والی گاڑی اس دھماکے کا نشانہ بنی