بندر سری بگوان، موغا دیشو : صومالیہ اور برونائی دارالسلام نے کرسمس اوے نیو ائر کی تقریبات پر پابندی عائد کر دیں۔ دونوں ممالک کی حکومتوں کا کہنا ہے کہ ان تقریبات سے مسلمانوں کے عقائد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ برونائی دارالسلام میں اس حوالے سے عوامی سطح پر تقریبات منانے والوں کو 5 سال قید کی سزاء دینے کا بھی اعلان کیا، برونائی درالاسلام کے بعد صومالیہ کی حکومت نے بھی پابندی کا اعلان کیا
Posts By: ویب ڈیسک
شیشے کے سامنے کھانا کھائیں، وزن گھٹائیں
فلوریڈا: یوں تو وزن کم کرنے کے لیے کئی طرح کی دوائیں اور ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن اب ماہرین نے وزن کم کرنے کا انتہائی آسان طریقہ دریافت کرلیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اگر کھاتے وقت شیشہ سامنے رکھا جائے تو یہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے
راحیلہ حمید درانی بلا مقا بلہ پہلی خا تو ن اسپیکر منتخب
کوئٹہ: پا کستان مسلم لیگ (ن) کی خا تو ن رکن بلو چستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی بلا مقا بلہ پہلی خا تو ن جبکہ مجمو عی طو ر پر 13ویں اسپیکر بلو چستان اسمبلی منتخب ہو گئیں ان کے مد مقا بل جمعیت علما ء اسلا م(ف) کے مفتی گلا ب خا ن کا کڑ تا خیر کے با عث اپنے کا غذات نا مزدگی جمع نہ کرا سکے ،نو منتخب اسپیکر بلو چستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی سے رکن بلو چستان اسمبلی و پینل ممبر سید لیا قت آغا نے عہدے کا حلف لیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق جمعرات کو اسپیکر بلو چستان اسمبلی کے لئے کا غذا ت نا مزدگی وصول کر نے کا سلسلہ صبح نو بجے سے دس بجے تک جا ری رہا اس دوران پا کستان مسلم لیگ (ن ) کی خا تو ن رکن صو با ئی اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے اسپیکر کے عہدے کے لئے کا غذات نا مزدگی جمع کرا ئے تا ہم جمعیت علما ء اسلام (ف) کے اسپیکر کے عہدے کے لئے نا مزد امیدوار مفتی گلا ب خا ن کا کڑ تاخیر کے با عث اسپیکر کے عہدے کے لئے کاغذات نا مزدگی
نواب ثنااللہ زہری بلامقابلہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب
کوئٹہ: چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری بلا مقابلہ بلوچستان کے 22 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ان کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی ہی جمع نہیں کرائے واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو مری معاہدے کے تحت 2013ء کے عام انتخابات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کی جانب سے مری معاہدے کے تحت ڈھائی سال کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب کیا گیا تھا ڈھائی سال پورے ہونے کے بعد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کو بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے طور پر نامزد کیا تھا
کوئٹہ: اکبر بگٹی کی قبر کشائی کی درخواست
کوئٹہ: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ون کوئٹہ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد ملزمان کی جانب سے دائر درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ سماعت کے دوران نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے جمیل احمدبگٹی نے اپنے والد کی قبر کشائی ڈی این اے ٹیسٹ اور گواہان کو طلب کرنے سے متعلق درخواستیں دیں تاہم بوجہ رخصت جلیس آفیسر سماعت کو 30 دسمبر کیلئے ملتوی کردیا گیا گزشتہ روز نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ون کوئٹہ کے جج جناب جان محمد گوہر کے روبرو شروع ہوئی تو اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب احمد نوشیروانی ان کے وکلاء سمیت نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل احمد اکبربگٹی عدالت میں پیش ہوئے
آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے پلیئرآف دی ایئرکا اعزاز اپنے نام کرلیا
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ایوارڈ 2015 کا اعلان کردیا جس کے مطابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ پلیئر آف دی ایئر کے علاوہ سرگارفیلڈ سوبر ٹرافی جیتنے والے چوتھے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے جب کہ جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈیویلئرزنے ون ڈے کرکٹ میں پلیئرآف دی ایئرکا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
عمران خان پشاور زلمی سے منسلک
کولکتہ:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی نے 1992 ورلڈکپ کے چمپئن کپتان عمران خان کو ٹیم کا معاون مقرر کردیا۔ پشاور زلمے کے سربراہ جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان معاون کے طورپر شاہد آفریدی کی زیر قیادت ٹیم کو ویژن دیں گے
چاہتی ہوں کہ عامر باکسنگ چھوڑ دیں، اہلیہ فریال مخدوم
کراچی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ عامر باکسنگ چھوڑ دیں، مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا کہ عامر باکسنگ رنگ میں جائیں اورمقابلے کریں۔
دشت کے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے ، بی ایس او آزاد
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فورسز بلوچستان میں چائنا و دیگر ممالک کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کے لئے انتہائی شدت سے بلوچ عوام کی نسل کشی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دشت کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے و فورسز کی فائرنگ سے کمسن بچی سمیرہ بلوچ کی شہادت بلوچ دشمنی کی عکاس ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز مشکے کے علاقے مُرماسی کا گھیراؤ کرکے فورسز نے ایک درجن کے قریب مقامی لوگوں کے گھروں کو لوٹنے کے بعد نظر آتش کردیا جبکہ آواران میں پہلے سے جاری آپریشن میں وسعت لانے کے لئے مزید دستے آواران پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے جغرافیہ
بلوچستان میں آپریشن پر میڈیا کی خاموشی قابل مذمت ہے انسانی حقوق کے ادارے نوٹس لیں ، بی این ایم
کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان میں جاری آپریشن اور میڈیا کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ بلوچستان کے کسی حصے میں آپریشن نہ ہو رہا ہو یا کسی لاپتہ بلوچ فرزند کا مسخ شدہ لاش کسی سڑک کنارے یا ویرانے سے نہ ملے ۔ دشت کے مختلف علاقوں میں فورسز کی جارحیت جاری ہے،دشت بل نگور،جت میں فورسز نے آبادی پر فائرنگ کی جس سے ایک بچی سمیرین فدا حسین شدید زخمی ہوء 9 سال کی زخمی بچی کو علاج کے تربت لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سمیرین فداحسین شہید ہو گئیں۔ 21 دسمبر کو مشکے مر ماسی میں آپریشن کے دوران کئی نہتے بلوچوں کے جھونپڑیوں سے بنے گھروں کو جلا کر راکھ کر دیا۔ جس میں گہرام ولد اُمیت کے پانچ گھر، محمد بخش اور اُس کے بھائیوں کے دس گھر، عبداللہ و جمل کے چار گھر اور عبداللہ ولد خان محمد کے پانچ گھر گھریلو سامانوں سمیت جلائے گئے ہیں۔