آواران مشکے ودیگر علاقوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، بی ایچ آر او

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے ترجمان نے اپنے پریس ریلیز میں مشکے، آواران، گچک، راغئے و ان سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری آپریشن کے دوران نہتے لوگوں کو قتل کرنے اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے اہلکارعام آبادیوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ دنوں سے جاری آپریشن کے دوران فورسز نے کئی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ کئی لوگوں کو قتل و زخمی کیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں کئی گھروں کو بھی فورسز نے جلایا ہے۔گھروں کو جلانے کے باعث متاثرین شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بلوچ ہیومین رائٹس کے ترجمان نے کہا کہ وسیع پیمانے پر علاقے کی گزشتہ پانچ دنوں سے ناکہ بندی کی وجہ سے علاقے میں لوگوں کو اشیائے خورد نوش کی قلت سامنا ہے۔

پنجاب میں قتل کے 3 مجرمان کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا

Posted by & filed under بین الاقوامی.

فیصل آباد / ڈیرہ غازی خان: قتل کے 3 مجرمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ ایک ملزم کی پھانسی راضی نامے کے بعد روک دی گئی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق سینٹرل جیل فیصل آباد میں لیاقت اوراسحاق نامی قتل کے 2 مجرمان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا،دونوں نے 1992 میں فائرنگ سے 2 افراد کو قتل کیا تھا جب کہ ڈیرہ غازی خان میں دہرے قتل کے مجرم مشتاق احمد کو بھی پھانسی دے دی گئی ۔ ملزم نے 1999 میں بیوی اوربیٹی کو رشتے کے تنازعے پر قتل کیا تھا۔تاہم اللہ دتہ نامی مجرم کی پھانسی راضی نامہ کے بعد روک دی گئی

سرفنگ کا نیا عالمی ریکارڈ

Posted by & filed under کھیل.

آسٹریلیا میں تقریباً 320 لوگ ساحل پر سانتا کلاز کے لباس میں موج رانی کے لیے جمع ہوئے اور ایک ساتھ سرفنگ سیکھنے کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ خاص بات یہ تھی کہ ان میں سے تقریباً سبھی سانتا کے لباس میں تھے جو کرسمس میلے کی روح کی عکاس ہے

فیس بک،گوگل اور ٹوئٹر کا نفرت انگیز مواد ہٹانے کا معاہدہ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

فیس بک، گوگل اور ٹوئٹر نے یورپی ملک جرمنی سے ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت یہ تینوں کمپنیاں اپنی ویب سائٹوں پر شائع کیا جانے والا نفرت انگیز مواد 24 گھنٹے میں ہٹانے کی پابند ہوں گی۔ جرمنی کے وزیرِ انصاف ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ ان اقدامات سے یہ بات یقینی ہو جائے گی کہ جرمن قانون آن لائن دنیا پر بھی لاگو ہو رہا ہے

سقوط ڈھاکا کو 44 سال بیت گئے

Posted by & filed under اہم خبریں.

ڈھاکا: 16 دسمبر 1971 کو متحدہ پاکستان سے علیحدہ ہونے والابنگلہ دیشآج اپنا 45 واں یوم آزادی منا رہا ہے. آزادی کے 44 سال مکمل ہونے پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں خصوصی تقریب منقعد کی گئی۔ بنگلہ دیشی اخبار دی ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق آزادی کی مناسبت سے صدر عبد الحامد اور وزیر اعظم حسینہ واجد نے آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا

سانحہ اے پی ایس کا ایک سال مکمل، قوم کا خراج عقیدت

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کراچی، پشاور: آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے۔ سانحہ اے پی ایس میں جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی تقریب آرمی پبلک اسکول میں ہورہی ہے جس میں سول و عسکری قیادت شریک ہے۔ —  اسکرین گریب… Read more »

ڈاکٹر مالک بلوچ کی ڈھائی سالہ وزارت اعلیٰ،چھ نئی یونیورسٹیاں، تین میڈیکل کالجز کا قیام عمل میں لایاگیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی جانب سے بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے انٹر یونیورسٹی کنثورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،بلوچستان حکومت کی 30ماہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے پلیٹ فارم سے ملک کی 26 بڑی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو گوادر میں مدعو کیا گیا اور بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ایک مربوط جامع حکمت عملی تشکیل دی گئی ،ان 26 یونیورسٹیوں کی جانب سے بلوچستان کے مستحق نوجوانوں کو داخلے کیلئے کوٹہ کا اعلان کیا گیاجبکہ COMSAT یونیورسٹی کی جانب سے بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے ہر سال Phd. 50اسکالرشپ کے اجراء کا بھی فیصلہ کیا گیاپیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابقصوبے

بلوچستان میں کوئی بھی حصہ طاقت کے استعمال سے محفوظ نہیں ،کولواہ میں آپریشن باعث مذمت ہے بی ایس او آزاد

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ:لوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے آج کولواہ میں ہونے والے آپریشن اور گھروں کے جلانے کی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی طاقت سے بلوچستان کاکوئی بھی حصہ محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آئے روز کی کاروائیوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شہید و زخمی اور اغواء کرنے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں دیہاتوں و گھروں کو بھی فورسز اپنی طاقت کے زور پر نظر آتش و مسمار کر چکے ہیں۔آج کولواہ کے علاقے ڈنڈار کو علی الاصبح گھیرے میں لیکر فورسز نے متعدد گھروں کو لوٹ مار کے بعد نظر آتش کردیا۔ متاثرہ گھروں میں لوگ شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔بی ایس او آزاد کے ترجمان نے کہا کہ فورسز اپنی شکست کو چھپانے اور کمزور ہوتی ہوئی پوزیشن کو بحال کرنے کے لئے انتہائی حربوں کا استعمال کررہا ہے۔بلوچ قومی تحریک کے خلاف نیشنل پارٹی و ن لیگ فورسز کے سول ادارے کی حیثیت سے کام کر کے فورسز کی رہنمائی کررہے ہیں

ہونڈورس کا فٹبالر آبائی شہر میں قتل

Posted by & filed under کھیل.

وسطی امریکہ کے ملک ہونڈورس کے عالمی فٹبالر آرنلڈ پیرالتا کو ان کے آبائی شہر لاسیبا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ انھیں شہر کے ایک شاپنگ سینٹر کی کار پارکنگ میں ہلاک کیا گیا اور اس قتل کا مقصد اب تک واضح نہیں ہو سکا ہے