چینئی میں بارش سے 137 سالہ روزنامے کی اشاعت معطل

Posted by & filed under اہم خبریں.

بھارت میں 137 سال تک مسلسل اشاعت کے بعد شہر میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بدھ کو ’دا ہندو‘ روزنامہ چینئی شہر سے شائع نہیں ہو سکا۔ سنہ 1878 سے روزانہ شائع کیے جانے والا یہ اخبار بدھ کو نہیں چھاپا گیا تھا کیونکہ ملازمین کو پرنٹنگ پریس کے دفتر میں رسائی حاصل نہ ہو سکی تھی

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم: 3پاکستانی کھلاڑی شامل

Posted by & filed under کھیل.

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2015 کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کردیا، پاکستان کے تین کھلاڑی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے البتہ ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہو سکا.

بلوچستان میں ’’مارواور پھینکو‘‘کی پالیسی میں تیزی لائی گئی ہے ،عالمی اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے بی این ایم

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں مارو اور پھینکو‘ پالیسی میں تیزی لائی ہے ۔ فورسز کے مظالم پر دنیا اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی معنیٰ خیز ہے۔ فورسز جس دیدہ دلیری سے عام لوگوں کو اغوا کے بعد تشدد کرکے لاشوں کو لوکل انتظامیہ لیویز و پولیس کے حوالے کرتی ہے جو خود ثبوت کے برابر ہیں مگر میڈیا سمیت تمام انسانی حقوق کے ادارے خاموشی پر اکتفا کر رہے ہیں۔ آج مشکے میں ایک دفعہ پھر پہلے سے غائب شدہ چھ بلوچ فرزندوں کی لاشیں تحصیلدار مشکے کے حوالے کیں۔فورسز نوکجو ریندک چیک پوسٹ سے چار لاشیں تحصیلدار کے حوالے کیں، جن کے نام اختر ولد علی محمد(کسان)، درویش ولد نورالدین (کسان)، عمر ولد رحیم خان

بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے قتل عام سے بلوچ عوام شدید خوف وہراس کا شکار ہیں ،بی ایس او آزاد

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے مشکے آپریشن و پانچ بلوچ فرزندوں کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ بلوچستان سے لاپتہ لوگوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کی کاروائیوں سے خوف و ہراس و عدم تحفظ کا ماحول پیدا کیا جا چکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آج مشکے کے نواحی علاقے مُرماسی،نوکجو اور مختلف علاقوں میں فورسز نے آپریشن کر کے کئی گھروں کو نذرآتش کرنے کے بعد ایک درجن سے زائد لوگوں کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔جبکہ پہلے سے اپنی تحویل میں موجود پانچ بلوچ فرزنداں درویش ولد نورالدین،اخترولد علی

’داعش سے تیل کی تجارت ثابت ہونے پر استعفیٰ‘

Posted by & filed under بین الاقوامی.

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اگر ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کا، داعش سے تیل کی تجارت کا الزام ثابت ہوجائے اور وہ صدارت سے استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رجب طرب اردوان کا ماحولیاتی تبدیلی کی حوالے سے پیرس میں ہونے والی کانفرنس کے دوران سائیڈ لائن مذاکرات میں کہنا تھا کہ اگر ان کے ملک پر روسی

‘پاکستان کی ایٹمی پالیسی تحمل، ذمہ داری کے ستونوں پر’

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی تحمل اور ذمہ داری کے ستونوں پر دلالت کرتی ہے تاکہ جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک استحکام حاصل کیا جاسکے.

ضمانتی مچلکے منظور؛ ایان علی کو پاسپورٹ واپس مل گیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ماڈل ایان علی کے عدالت نے پاسپورٹ سے متعلق 10،10 لکھ کے دو مچلکے منظور کرتے ہوئے پاسپورٹ واپس کردیا ہے۔ ایان علی اپنے وکیل کے ہمراہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کے روبرو پیش ہوئیں اور انہوں نے 10،10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے اور شخصی ضمانت کے کاغذات جمع کرائے، فاضل جج نے ایان علی کی جانب سے جمع کرائے

وزیراعظم نواز شریف کا پتہ نہیں کب سیاسی خودکشی کرلیں، عمران خان

Posted by & filed under پاکستان.

پشاور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا کچھ کہہ نہیں سکتے کہ وہ 2018 سے پہلے ہی کہیں سیاسی خودکشی نہ کرلیں۔ پشاور کے نشترہال میں کلین اینڈ گرین پشاورکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت ملک کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، وزیراعظم نواز شریف کا پتہ نہیں کہ 2018 تک کہیں اپنے پاؤں پر کلہاڑی نہ مار دیں اور پتہ نہیں حکومت مدت پوری کرتی ہے یا نہیں تاہم اگر2018 تک صوبے میں ہماری حکومت رہی

کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ؛ 2 اہلکارشہید

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کراچی: ایم اے جناح روڈ پرگل سینٹر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ملٹری پولیس کی گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکارشہید ہوگئے۔ ایم اے جناح روڈ پر گل سینٹرکے قریب موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم دہشت گرد ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 2 اہلکارشدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی اہلکار زخموں کی تاب