ژوب : گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی نے کہاہے۔کہ گزشتہ چالیس سالوں میں نہ توملک اورنہ ہی صوبے میں کوئی ترقیاتی کام ہواہے۔بلاشبہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منظور ہوچکی ہے۔اسے متنازعہ نہ بنایاجائے۔ملک بیرونی قرضوں تلے دب چکاہے۔ہمیں عوامی مسائل کابھرپور ادراک ہے۔ژوب ڈی آئی خان شاہراہ کی تعمیراور بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کی منظورہوچکی ہے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے سیلیازہ سے63 ملین کی لاگت سے نیوآبادی کیلئے واٹرسپلائی منصوبے کے افتتاح کے بعد عرفان سٹیڈیم میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع میں صوبائی وزیراطلاعات عبدالرحیم زیارتوال، کمشنرژوب ڈویژن فوادہاشم ربانی،ڈپٹی کمشنرژوب نذرمحمد کھیتران،ڈپٹی کمشنرشیرانی عظیم خان کاکڑ،ڈی پی اوزاہدافضل ،اسسٹنٹ کمشنرعلی اعجازکے علاوہ قبائلی
Posts By: ویب ڈیسک
بلوچستان میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث نقل مکانی کرنے والے ہندوواپس آرہے ہیں،ڈاکٹر مالک
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہپاک چائنا اقتصادی راہداری سے پورے خطے پر مثبت معاشی اثرات مرتب ہونگے، یہ عظیم منصوبہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی اعلیٰ مثال ہے، چین کے سرمایہ کار بلوچستان میں موجود معدنیات، زراعت اور ماہی گیری کے شعبوں میں موجود مواقعوں سے استفادہ کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے صوبہ ہنا ء کے نائب گورنر ہی باؤ ژنگ (Mr. He Baoxiang) کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے سرمایہ کاروں اور حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور چائنا کی حکومتوں اور عوام کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور تاریخی رشتے قائم ہیں، چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کا سچا دوست اور ہمدرد رہا ہے
بلوچستان میں زیرزمین پانی کے ذخائر ختم ہورہے ہیں ، گورنر بلوچستان
کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے یہاں عالمی ادارہ برائے خوارک اور زراعت (ایف اے او) کے ایک وفد نے انٹرنیشنل پروجیکٹ مینیجر مسٹرMarcel Stallenکی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان میں مختلف شعبوں بالخصوص آبپاشی کے شعبوں میں تعاون کی فراہمی کے امکانات کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر نے کہا کہ بلوچستان قدرتی و سائل اور معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے ان وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے خوارک کی پیداوار بڑھانا نا گزیر ہے
روسی طیارہ گرانے سے متعلق ترکی کو تمام معلومات امریکا نے فراہم کیں، ولاد میر پیوٹن
ماسکو: ترکی کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کے طیارے کو تباہ کرنے کے واقعہ کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہے لیکن اب روسی صدر نے امریکا کو بھی واقعہ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے طیارے سے متعلق تمام تر ڈیٹا امریکا نے ہی ترکی کو فراہم کیا۔
پولیوٹیموں پرحملوں میں ملوث دہشت گرد پشاور سے گرفتار
پشاور: کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پشاور میں کارروائی کے دوران پولیو ٹیموں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے پشاور میں دہشت گردی کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا
محمد عامرسے متعلق بیان دینے پرپی سی بی کا حفیظ کو شوکاز نوٹس
لاہور: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں محمد عامر کے ساتھ نہ کھیلنے سے متعلق بیان دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
بظاہر لگتا ہے کہ اللہ نذر بلوچ زندہ ہیں: سرفراز بگٹی
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آزادی پسند تحریک کے سب سے متحرک دھڑے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے دی جانے والی ان کی موت کی خبر ایک پروپیگنڈا ہے اور بین الاقوامی طاقتیں بلوچستان میں ہونے والے ظلم وستم کا نوٹس لیں۔
پاک بھارت کرکٹ سیریز کے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، بھارتی وزارت خارجہ
نئی دلی: پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بھارت کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں اور پاکستانی حکومت کی جانب سے سری لنکا میں سیریز کی منظوری کے بعد بھارت نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
وفاق اور صوبائی قائدین ناراض بلوچوں سے رابطے میں ہیں،گورنر بلوچستان
کوئٹہ : گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے دیگر صوبوں کے مقابلے سب سے پہلے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرواکر جمہوری اداروں اور اقدار کے استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ گذشتہ روز یہاں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے گفتگو کررہے تھے جو ان دنوں بلوچستان کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے ہیں گورنر نے کہا کہ بلدیاتی ا دارے جمہوریت کی نرسری کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہمیں آئین کے مطابق منتخب بلدیاتی ا داروں اور نمائندوں کے معاشی وا تنظامی اختیارات کا دو ٹوک انداز مین تعین کرنا ہوگا تاکہ یہ ادارے آئین اور قانون کے مطابق نچلی سطح پر عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکیں۔
بی ایس او آزاد کا مر کزی کونسل سیشن ،بلوچ قومی اتحاد کی تشکیل کیلئے سنجیدہ حلقوں سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
کوئٹہ : بی ایس او آزاد کی مرکزی کونسل سیشن کے دوسرے روز سیاسی صورت حال کے ایجنڈے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے بی ایس او آزاد کے رہنماؤں نے کہا کہ وقت و حالات کے مطابق بی ایس او آزاد نے بلوچ آزادی پسندپارٹیوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع ہونے اور ایک کونسل تشکیل دینے کے لئے 2013میں ایک کمیٹی تشکیل دی۔بی ایس او آزاد کی اس کمیٹی نے تمام بلوچ آزادی پسند پارٹیوں کو اپنا ایک کونسل تشکیل دینے اور اختلافات کے حل کے لئے بذریعہ ڈرافٹ اپنے تجاویز پیش کیے ۔ تاکہ بلوچ پارٹیاں اپنے آپسی اختلافات کو آپس میں مل بیٹھ کر حل کر سکیں۔مگر طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بہت سے پارٹیوں نے نہ صرف جواب دینے سے گریز کیا بلکہ بی ایس او آزاد کی اس نیک نیتی پر