ماسکو: روسی فضائیہ کے سربراہ جنرل وکٹرباندروو نے کہا ہے کہ انہوں نے شام میں اپنے فوجیوں کی حفاظت کے لیے میزائل سسٹم بھجوایا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اپنے ایک انٹرویومیں روسی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام کے پڑوسی ممالک میں لڑاکا طیاروں کو ہائی جیک کرنے کے بعد روسی افواج کے خلاف حملوں کے لیے استعمال کیے جانے کا خطرہ ہے۔
Posts By: ویب ڈیسک
پنجاب اور سندھ میں شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائی کا حکم
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب اور سندھ میں شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ صوبوں سے شیشہ کلچر کے خاتمے کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔
لاہور فیکٹری حادثہ: کم از کم 21 افراد ہلاک
لاہور: لاہور میں زمین بوس ہونے والی فیکٹری کے ملبے سے اب تک 21 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں،جبکہ دیگر افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے. گذشتہ روز لاہور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک زیر تعمیر فیکٹری زمین بوس ہونے سے 100 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے
دنیا بلوچستان میں حالات کی سنگینی کا ادراک کرے، بی این ایم
کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ ورلڈ سندھی کانگریس کا سالانہ عالمی کانفرنس کنگزلے حال لندن میں منعقد کیا گیا جسکا موضوع ’’پاکستان میں رجعت پسندی اور دہشت گردی کی جڑیں، انسانی حقوق کی صورت حال اور محکوم قومیں‘‘تھا۔ کانفرنس دو پینلوں پر مشتمل تھا،جس میں برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر بوب بلیک مین، ورلڈسندھی کانگریس کے سربراہ لکھو لوہانا، سلیم سنائی اور بلوچ قوم پرستوں کی جانب سے بی این ایم کے خارجہ امور کے ترجمان حمل حیدر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا
ننکانہ صاحب؛ (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم، پی ٹی آئی کے 2 حامی جاں بحق
ننکانہ صاحب: وزیر پور میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 2 حامی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔ ننکانہ صاحت کے نواحی علاقے وزیرپور کی یو سی 48 میں چیرمین کے لئے 2 کزن رانا اسرار احمد اور رانا نزیر احمد تحریک انصاف اور (ن) کی جانب سے امیدوار تھے،
جے یو آئی-ف بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی اتحادی نہیں ہوگی: مولانا فیض محم
جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان سے تعلق رکھنے والے رہنما مولانا فیض محمد کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی بلوچستان میں مسلم لیگ کی سربراہی میں کسی بھی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ پارٹی کی صوبائی ایکزیگو کمیٹی کے تین روز تک جاری رہے والے اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی
مستونگ: بلوچستان کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی تو مستونگ کے قریب دشت کے علاقے میں دہشت گرد ریلوے ٹریک پر دھماکا خیز مواد نصب کر رہا تھا جو پھٹ گیا
سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات؛ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامے
اسلام آباد: پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامے اور جھگڑے بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاک چین اقتصادی راہداری کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کا مستقبل ہے جب کہ منصوبے کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کے مکمل ہونے کی تاریخوں کے بارے میں وزیراعظم کو بریفنگ دی
شام کے شہر دومہ میں سرکاری افواج کی فضائی بمباری سے 47 افراد ہلاک
دمشق: دومہ میں حکومتی طیاروں کی فضائی کارروائی میں 47 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عرب خبر ایجنسی کے مطابق جمعے کے روز سرکاری جنگی طیاروں نے دمشق کے مشرق میں موجود دومہ کے مصروف بازار کو نشانہ بنایا جس میں 47 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔