بفیلو، نیویارک: بڑھتی عمر کےساتھ انسان کے روز مرہ کے معمولات میں ٹھہراؤ آجاتا ہے اور جیسے جیسے اس کی عمر بڑھتی جاتی ہے وہ آرام کی طرف مائل ہونے لگتا ہے لیکن نیویارک کی 100 سالہ معمر خاتون اب بھی روزانہ 11 گھنٹے نہ صرف لگن سے کام کرتی ہیں بلکہ اپنے معمولات زندگی میں بھی پوری طرح مگن رہتی ہیں۔
Posts By: ویب ڈیسک
بلدیاتی الیکشن: پنجاب و سندھ میں کل ووٹنگ ہوگی
لاہور، کراچی: پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے لیے کے انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے جبکہ دونوں صوبوں میں انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کل پولنگ ہو گی۔
جوہری معاہدہ: ’عالمی برادری پاکستان پر دباؤ نہ ڈالے‘
اسلام آباد: پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے حوالے سے پاکستان پر دباؤ نہ ڈالے. اعزاز چوہدری اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے تھنک ٹینک، سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹیڈیز (سی آئی ایس ایس) اور انٹر نیشنل انسٹیٹوٹ فار اسٹریٹجک اسٹیڈیز (آئی آئی ایس ایس) لندن کی جانب سے منعقدہ ایک سیمینار ’ڈیفنس، ڈیٹرنس اینڈ اسٹیبلیٹی ان ساؤتھ ایشیا‘
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان کو طلاق دے دی
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ریحام خان کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد طلاق ہوگئی۔ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان چپقلش کے بعد باہمی مشاورت کے بعد طلاق ہوگئی جب کہ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ بہت تکلیف دہ بات ہے
پاک-افغان سرحد: ڈرون حملوں کے نتیجے میں 7 ‘دہشتگرد’ ہلاک
پشاور: پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دو امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں سات مبینہ عسکریت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پہلے حملے میں داعش کے ٹھکانے کو امریکی جاسوس طیارے نے پاک افغان سرحدی علاقے نازیان میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین عسکریت پسند ہلاک جبکہ پانچ زخمی
چین: ایک بچہ فی خاندان کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان
چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ’شن ہوا‘ کا کہنا ہے کہ چین نے فی خاندان ایک بچہ کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے جاری تھی۔
وقار کا ڈی آر ایس پر نظرثانی کا مطالبہ
پاکستان کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے آئی سی سی کے ریویو سسٹم(ڈی آر ایس) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپائر کو شک کے فائدے کا فیصلہ دینے کی اوسط بڑھا کر 50 سے 75 فی صد تک کر دینی چاہیے۔
‘اسامہ کو کیسے مارا جائے’
واشنگٹن: سابق القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے ہلاکت کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے ایبٹ آباد میں اسامہ کی رہائش گاہ پر چھاپے کے احکامات جاری کیے جانے سے قبل اوباما انتظامیہ کے 4 وکلاء نے قانونی پیچیدگیوں کو ہموار کرنے کے حوالے سے کام کیا تھا.
ہندوستانی بورڈ کی مذاکرات منسوخی پر معذرت
کراچی: ہندوستانی کرکٹ بورڑ(بی سی سی آئی) نے خط کے ذریعے تحریری طورپر پاکستان کرکٹ بورڑ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریارخان سے ششانک منوہر سے طے شدہ ملاقات کی منسوخی پر باقاعدہ معذرت کرلی۔
کراچی: جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 5 ہلاکتیں
کراچی: کراچی میں دو مختلف مقامات پر جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ جمعرات کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک دو اور آٹھ میں جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی۔