دفاعی ایریا میں جانیوالوں کا ٹرائل آرمی ایکٹ اور باقی کا متعلقہ عدالتوں میں ہوگا: وزیر داخلہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ  499 میں سے صرف 6 ایف آئی آر ہیں جنہیں پراسس کیا جارہا ہے، صرف 6 ایف آئی آر کا ٹرائل ممکنہ طور پر ملٹری کورٹ میں ہوسکتا ہے جب کہ پنجاب میں صرف 19 اور خیبرپختونخوا میں صرف 14 ملزمان کو ملٹری حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

9 مئی واقعات، پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، عمران خان

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو آتشزدگی کے بہانے (پی ٹی آئی کی پوری قیادت کی طرف سے مذمت کی گئی) ریاست پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

کب تک انتخابات ملتوی کرکے جمہوریت قربان کرتے رہیں گے؟، چیف جسٹس

Posted by & filed under اہم خبریں.

جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت 90 دن میں الیکشن کرانے ہی آتی ہے، نگران حکومت کی مدت میں توسیع آئین کی روح کے منافی ہے، شفاف انتحابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 90 روز کا مداوا ایسے بھی ہوسکتا ہے کہ ساڑھے 4 سال کیلئے منتخب حکومت آجائے، کیسے ممکن ہے کہ منتخب حکومت 6 ماہ اور نگراں حکومت ساڑھے 4 سال رہے؟، کب تک انتخابات ملتوی کرکے جمہوریت قربان کرتے رہیں گے۔ وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک کو منتخب حکومت ہی چلا سکتی ہے، جہموریت کو بریک نہیں لگائی جاسکتی۔

عائشہ گلالئی اور نور ولی مسلم لیگ ق میں شامل

Posted by & filed under اہم خبریں.

پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی اور قومی وطن پارٹی کے رہنماء نور ولی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماء خیبرپختونخوا میں پارٹی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔