بلوچستان :’ایف سی کے 650 اہلکار ہلاک ہوئے‘

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: فرنٹیئر کور (ایف سی) کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل شیر افگن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام اور پاکستان کے دفاع کے لئے کم سے کم 650 ایف سی اہلکاروں اور 3500 شہریوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ملاقات، دورہ برطانیہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے ملاقات کی جس میں انہیں دورہ برطانیہ میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستان دہشت گردوں کیخلاف کارروائی نہیں کررہا، اشرف غنی کا الزام

Posted by & filed under اہم خبریں, بین الاقوامی.

کابل: افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی سرزمین پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دس سال سے دعویٰ کر رہا ہے تاہم عملی طور پر کچھ نہیں کرتا۔

بیکہم فٹبالر نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

Posted by & filed under کوئٹہ.

برطانیہ کے شہرہ آفاق فٹبالر ڈیوڈ صرف فٹبال ہی نہیں بلکہ جس میدان میں بھی انہوں نے قدم رکھا، اس میں کامیابی نے ان کے قدم چومے لیکن ان کی یہ تمام تر کامیابیاں فٹبال کی ہی مرہون منت ہیں جس نے انہیں ایک عالمی شہرتے یافتہ استار بنا دیا۔

شامی مہاجرین یورپی عیسائیت کیلئے خطرہ؟

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

شام سے مہاجرین کی یورپ منتقلی پر ہنگری نے اسے عیسائیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ شام گزشتہ کئی سالوں سے جنگ سے متاثر ہے،لیکن گزشتہ برس شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے خودساختہ خلافت کے قیام کے اعلان کے بعد صورت حال بہت زیادہ خرب ہو گئی اور مہاجرین ہنگری کے راستے یورپ کے دیگر ممالک میں داخلے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کشمیر: مشرف یو این قراردادیں ’پس پشت‘ ڈالنے پر تیار تھے

Posted by & filed under پاکستان.

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے جاری ہونے والے ایک خفیہ مراسلے میں کہا گیا کہ مشرف حکومت انڈیا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے مئی،2000 میں کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو ’پس پشت‘ ڈالنے پر آمادہ ہو گئی تھی۔

عابد شیرعلی نے بلوچستان میں بجلی فراہمی بلوں کی ادائیگی سے مشروط کردی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ حکومت کی کوشش رہی ہے کہ وہ توانائی کے شعبہ میں مزیدبہتری لاکر صارفین کوبہترسے بہترین سہولیات فراہم کرے جوکہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے کیسکوہیڈکوارٹرزمیں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔