کوئٹہ: گوادر ایئرپورٹ کے قریب فائرنگ اور راکٹ فائر کیے گئے تاہم اس کے نتیجے ایئرپورٹ محفوظ رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع بھی نہیں ملی۔
Posts By: ویب ڈیسک
ہندوستان میں ریپ کیسز کی وجہ سنی لیون قرار
نئی دہلی : کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے سنیئر رہنماءنے سنی لیون کے ایک اشتہار کو ہندوستان میں ریپ کیسز میں اضافے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
ویلز نے فٹبال میں تاریخ رقم کردی
فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی(فیفا) کی عالمی درجہ بندی میں ویلز کی ٹیم پہلی مرتبہ انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نویں نمبر پر براجمان ہو گئی ہے۔
یورو 2016 کے کوالیفائر کے سلسلے میں سائپرس سے میچ کی تیاریوں میں مصروف ویلز کی ٹیم اس وقت فیفا کی درجہ بندی میں نویں نمبر پر موجود ہے۔
ویلز کی اس کامیابی کی وجہ سے انگلینڈ کی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی ہے جو آٹھویں سے دسویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ چلی کی ٹیم دو درجہ ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے
شام کے 3 سالہ ننھے غیر قانونی تارک وطن کی تصویر نے دنیا کو دہلا دیا
لندن: ترکی کے ساحل پر شام سے تعلق رکھنے والے ننھے تارک وطن کی لاش کی تصویر نے دنیا بھر کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔
مولانا فضل الرحمن ،اسفند یار ولی اور سراج الحق پی پی ون لیگ میں اختلافات ختم کرنے میں کردار ادا کریں ، مولانا غفورحیدری
اسلام آباد: قائم مقام چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملکی بین الاقوامی حالات کے پیش نظر دونوں بڑی پارٹیاں تیز و تند بیانات سے اجتناب کریں مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی اور سینیٹر سراج الحق دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے اختلافات کو کم کرنے کے لئے کردار ادا کریں یہ بات اسلام آباد میں سینٹ کے قائم مقام چیئرمین سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری
بلوچستان میں پولیو کے 5ویں کیس کی تصدیق
کوئٹہ: کوئٹہ میں ایک پانچ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال بلوچستان میں ان کیسز کی تعداد پانچ جبکہ ملک بھر میں 30 ہوگئی ہے۔
بہکاوے میں آکرآزادی کے نعرے لگانے والے اب سمجھدار ہوچکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ
چمن: کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ کسی کے بہکانے پر آزادی کے نعرے لگانے والے لوگ اب سمجھدار ہوچکے ہیں۔
عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ عامل صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی، صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ کے جج پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا جائزہ لیا جائیگا، صوبائی حکومت کی جانب سے قائم جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ میں اضافہ کیا جائے گا
سابق وزیر اعظم کے مشیر ’رقم‘ واپسی پر تیار
اسلام آباد: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوئزر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ وہ ایل پی جی کوٹے میں ہونی والی مبینہ بے ضابطگیوں سے حاصل کی جانے والی رقم واپس کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ میں شامل جسٹس شوکت عزیز اور جسٹس اطہر من اللہ نے میاں خرم رسول کی پٹیشن کی سماعت کی، جو انھوں نے اپنے وکیل امجد اقبال قریشی کے ذریعے دائر کی تھی۔
کراچی کے اسکول میں 16 سالہ لڑکے نے لڑکی کو مار کر خود کشی کرلی
کراچی: پٹیل پاڑہ میں واقع نجی اسکول میں زیر تعلیم لڑکے نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔