واشنگٹن: امریکا نے پاکستان اور انڈیا پر باضابطہ مذاکرات شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تمام تنازعات صرف دہشت گردی سے جڑے ہوئے نہیں۔
Posts By: ویب ڈیسک
الیکشن ٹربیونل جج کو جان سے مارنے کی دھمکیاں؟
لاہور: لاہور کے حلقہ این اے -122 سے قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کے خلاف فیصلہ سنانے والے الیکشن ٹربیونل کے جج نے وزیر اطلاعات پرویز رشید پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام لگا دیا۔
’بھارت میں مسلمانوں کی آبادی میں تین کروڑ 40 لاکھ کا اضافہ‘
بھارت میں سنہ 2011 میں ہونے والی مردم شماری پر مبنی رپورٹ کے مطابق ملک میں مسلمانوں کی تعداد 17.22 کروڑ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہندوؤں کی تعداد 96.63 کروڑ ہے۔
شہداء کی قربانی کے باعث تحریک آج بھی جاری ہے، کارکن عملی جہد کریں بی این ایم
کراچی: بلوچ نیشنل موؤمنٹ کراچی دھمگ کی جانب سے شہید حاجی عبدالرزاق بلوچ کی دو سری برسی اور شہدائے اگست کے مناسبت سے ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔شہدائے اگست اور شہید حاجی رزاق بلوچ کو سرخ سلام پیش کرنے کے ساتھ انکی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی اور انکی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مقررین نے مقالمے پڑھے۔
قطر کی حکومت اور سرمایہ کار گوادر میں سرمایہ کاری کے موقع سے فائدہ اٹھائے، ڈاکٹر مالک
کراچی : ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام قطر کی حکومت اور لوگوں کے لیے قدر و عزت کے جذبات رکھتے ہیں، قطر کی حکومت اور سرمایہ کار پاک چائنا اقتصادی راہداری ، گوادر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطر کے قونصل جنرل سعدعبداللہ المحمود الشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قطر اور بلوچستان کے عوام کی ثقافت میں مماثلت پائی جاتی ہے،
بلوچستان میں آپریشن کیخلاف برلن میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت
کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ ایک جاری کرد ہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر ایس او کے جانب سے جر منی کی دارالحکومت برلن میں ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی نویں بھرسی اور بلوچستان میں ریاستی جارحیت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی جس میں بلوچ ری پبلکن پارٹی جرمنی چیپٹر کے صدر اشرف شیر جان بلوچ سمیت افغان دوستوں نے بھی شرکت کی
موجودہ حکومت کے پاس ناراض بلوچوں کو منانے کا مینڈیٹ ہے، ڈاکٹر مالک
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں کے پاس ناراض بلوچوں کو منانے کا مینڈیٹ نہیں تھا، ہمیں اپنے بھائیوں سے مذاکرات کرنے اور انہیں منانے کا وفاق کی طرف سے مینڈیٹ دیاگیا ہے اور اس سلسلے میں بلوچستان کے بنیادی مسائل پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی گئی ہے
تعلیم و صحت میں بہتری لانے کیلئے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کررہے ہیں،ڈاکٹر مالک
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ مخلوط حکومت صوبے کے تمام اضلاع کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اور کم وسائل کے باوجود حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع کے دوردراز علاقوں میں لوگوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے
بھارت نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیئے، بھارتی میڈیا
نئی دلی: پاکستان کے کشمیر سے متعلق اپنے اصولی مؤقف پرڈٹ جانے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر مذاکرات سے راہ فراد اختیار کرتے ہوئے پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کے مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت نے سرکاری طور پر منسوخ کی اطلاع نہیں دی۔
کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، گینگ وار کے 7 ملزمان ہلاک
کراچی: لیاری کے علاقے نیپئر میں پولیس اور رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے اہم ملزم صادق گڈانی سمیت 7 ملزمان مارے گئے جب کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔