کوئٹہ : ہلال احمر کے وائس چیئرمین ہادی شکیل نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے ہر شہری ڈپریشن کا شکار ہے ان حالات میں مثبت تقریبات کے کامیاب انعقاد پر ہلال احمر کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے
Posts By: ویب ڈیسک
تخریب کاری کے واقعات دہشت گردوں اور’’را‘‘ کے سمجھوتے کا نتیجہ ہیں، خواجہ آصف
سیالکوٹ: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے لیکن بھارت پاکستان میں تخریب کاروں کی حمایت کر رہا ہے۔
صولت مرزا اور عزیر بلوچ تو پیادے ہیں ان کے پیچھے سیاسی جماعتیں ہیں، پرویزمشرف
کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ صولت مرزا اورعزیربلوچ تومحض پیادے ہیں اصل میں ان کے پیچھے سیاسی جماعتیں ہوتی ہیں جب کہ کراچی اور بلوچستان سمیت خیبرپختونخوا میں جو ہورہا ہے اس میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کا بھی ہاتھ ہے۔
ایف سی کا برابچہ میں سرچ آپریشن 1شخص گرفتار اسلحہ برآمد
کوئٹہ: فرنٹیئرکوربلوچستان کادالبندین کے سرحدی علاقے برآمچہ میں شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن، 01مبینہ دہشت گرداسلحہ سمیت گرفتاربیلہ اور اوتھل کے مقام پرانسداد اسمگلنگ کی کارروائی کے دوران 1,72000 لیٹرایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا حب میں لیڈاچیک پوسٹ پر کارروائی11200 لیٹرایرانی ڈیزل برآمد کرلیا
قلات، سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا کارروائی میں بی آراے کمانڈر ماراگیا، ایف سی
کوئٹہ: فرنٹےئر کور بلوچستان کا قلات کے علاقے جوہان میں وسیع پیمانے پر شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن دوسرے دن بھی جاری رہا۔ژوب کے علاقے لہری میں خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن،01مبینہ دہشتگرداسلحہ سمیت گرفتار۔ حب میں لیڈاچیک پوسٹ پر کارروائی14490 لیٹرایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا
پاکستان میں شرح خواندگی بڑھنے کے بجائے کم ہوگئی، سروے
اسلام آ باد: چاروں صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیمی میدان کے اخراجات میں بے پناہ اضافے اور دعوؤں کے باوجود پاکستانی میں شرح خواندگی میں کمی نے پاکستان میں تعلیمی نظام اور تعلیمی عمل کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔
شمالی وزیرستان میں فورسز کی فضائی کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیر ستان: شوال میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ٹھکانے اور دیگر املاک بھی تباہ کردی گئیں۔ سیکورٹی زرائع کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں فضائی کارروائی کی
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ سے سپرنٹنڈنٹ جیل حیدرآباد جاں بحق
کراچی: گلستان جوہر میں کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حیدرآباد سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ اعجاز حیدر جاں بحق ہوگئے۔ گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں نامعلوم نے سرکاری گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حیدرآباد جیل کے سپرنٹنڈنٹ اعجاز حیدر جاں بحق ہوگئے
ایم کیوایم کے9 کارکنوں کی گمشدگی پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے جواب طلب
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے 9 کارکنوں کی گمشدگی پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے 9 کارکنوں کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،
زمبابوے کرکٹ بورڈ پاکستان ٹیم بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ آج کرے گا
لاہور / ہرارے: پاکستانی امیدوں کا چمن بسنے سے قبل ہی اجڑنے لگا ہے زمبابوے کی کبھی ’’ناں‘‘ کبھی ’’ہاں‘‘ سے ملکی ویران میدان آباد ہونے کا خواب پھر ادھورا رہنے کا خدشہ ہو گیا کیونکہ افریقی ملک کی وزارت خارجہ نے ٹیم کے دورے پر تحفظات کا اظہارکردیا ہے.