ایران سے بڑی مقد ار میں پیازکوئٹہ منڈی پہنچ گئی زمینداروں کا احتجاج کا اعلان

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: ایران سے دس کنٹینر پیاز ہزار گنجی منڈی پہنچ گیا حکومت نے اگر پابندی نہیں لگائی تو زمیندار لوڈ بلاک کر کے پیاز اتارا جائیگا اور لوگوں میں مفت تقسیم کیا جائیگا نفع و نقصان کے ذمہ دار ٹرک مالکان و بیوپاری ہونگے زمیندار ایکشن کمیٹی

تنظیم کوکمزور کرنے کے حربے کار گر ثابت نہیں ہونے دینگے ، بی ایس او آزاد

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: بی ایس او آزاد شہید حمید زون آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر منعقد ہوا۔اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او آزاد کی مرکزی کمیٹی کے ممبر نادل بلوچ جبکہ اعزازی مہمان الطاف بلوچ تھے۔اجلاس میں مرکزی سرکولر،زونل کاکردگی رپورٹ، تنظیمی امور، سیاسی صورتحال،تنقیدی نشست اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔

پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے ، چیف سیکرٹری

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ کی زیر صدارت منگل کے روز انسداد پولیو کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ مہم کی تیاری، پولیو ٹیموں کو سیکورٹی کی فراہمی اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹریز کے علاوہ کوئٹہ، ژوب کے کمشنروں ، ، ڈپٹی کمشنروں، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ ، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندوں نے شرکت کی۔

آئس لینڈ نے تاریخ رقم کردی

Posted by & filed under کھیل.

پیرس: آئس لینڈ کی ٹیم نے یورو کپ 2016 کیلئے کوالیفائی کرتے ہوئے پہلی مرتبہ کسی بڑے ایونٹ میں رسائی حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کردی جبکہ جمہوریہ چیک نے بھی آئندہ برس فرانس میں شیڈول فائنلز میں شرکت یقینی بنا لی ہے۔

طلباء کا احتجاج وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا ، کمیٹی قائم

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے طلباء میں پائی جانے والی بے چینی اور اس حوالے سے ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جو طلباء کے اعتراضات اور خدشات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی اس ضمن میں صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے فوری طور پر محکمہ تعلیم کے سیکرٹریوں ، بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور پولیس حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کیا

بلوچستان میں آپریشن کے دوران انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے بی ایچ آر او

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے ترجمان نے اپنے پریس ریلیز میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دورانِ آپریشن فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کے پامالیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں انسانی حقوق کی پامالیاں خطرناک صورت حال اختیار کرچکے ہیں۔ ریاستی فورسز آپریشن کے دوران نہتے لوگوں کو گرفتاری کے بعد قتل کرکے ان کی لاشیں تسلسل کے ساتھ پھینک رہی ہیں۔