کوئٹہ : پاکستان آرمی کی جانب سے ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی )بلوچستان کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاک افغان سرحد باب دوستی میں انسداد پولیو مہم کو بہتر بنانے کیلئے پولیو ورکرز کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ، گزشتہ روز ای او سی بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی سربراہی میں اہم اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا
Posts By: ویب ڈیسک
پاکستان اوربھارت سرحدوں پرتحمل سے کام لیں،امریکا اوراقوام متحدہ کی اپیل
نیو یارک / واشنگٹن: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اوربھارت سے اپیل کی ہے کہ دونوں ممالک بین الاقوامی سرحدوں اور لائن آف کنٹرول پر تحمل سے کام لیں۔
سپریم کورٹ نے تلورکے شکار پرپابندی عائد کردی
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تلور کے شکار پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے جاری لائنسنس کو کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے تلور کے شکار سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں تلور کے شکار پر پابندی عائد
مائنس الطاف حسین فارمولے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے، چوہدری نثار
منڈی بہاؤالدین: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے مائنس الطاف حسین فارمولے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ منڈی بہاؤالدین میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے مائنس الطاف حسین فارمولے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں،
دہشت گرد عناصر سیاسی شخصیات کو نشانہ بناکر بدامنی کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر مالک
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایم کیو ایم کے رہنما رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی اور جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے جبکہ انہوں نے فائرنگ سے عبدالرشید گوڈیل کے شدید زخمی ہونے اور ان کے ڈرائیور کے جاں بحق ہونے
آپریشنوں اور گرفتاریوں سے قومی تحریک ختم ہوسکتی تو کب کی ہو جاتی بی ایس او آزاد/ بی این ایم
کوئٹہ: بی ایس او�آزاد کی جانب سے جھاؤ میں شہید رضا جہانگیر،شہید امداد بُجیر و شہدائے اگست کی یاد میں جلسہ عام منعقد کیا گیا۔جلسے کی صدارت بی ایس او آزاد کے مرکزی جونئیر وائس چئیرمین کمال بلوچ نے کی جبکہ مہمان خاص بی این ایم کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر شئے بلوچ تھے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او آزاد کے مرکزی رہنماء کمال بلوچ نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں
کچرا پھینکئے اور مفت وائی فائی حاصل کیجئے
نئی دھلی: بھارت میں ایک کوڑے دان بنایا گیا ہے جو کچرے ڈالنے والے کو انعام کے طور پرمفت وائی فائی نیٹ ورک کا پاس ورڈ فراہم کرتا ہے۔
شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 18 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
’’ ہوم ورک دیا تو بچے اسکول سے اٹھالیں گے!‘‘
اسکول کے بچوں کو گھر کا کام ( ہوم ورک) دینے کی روایت بہت پرانی ہے جو دنیا بھر میں پائی جاتی ہے۔ مگر برطانیہ میں کئی برس سے اس روایت کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے۔
کراچی میں رینجرزکی کارروائی میں القاعدہ کمانڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک؛ حساس ادارے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹرشہید
کراچی: رینجرز اورحساس اداروں نے رات گئے گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں کارروائی کی جس کے دوران القاعدہ کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں انٹیلی جنس ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شہید ہوگئے۔