کراچی: جعلی ڈگریاں بیچنے والی کمپنی ایگزیکٹ کا ایک اور کارنامہ سامنےآگیا، ایک امریکی کتے کو بھی ایم بی اے کی ڈگری تھما دی۔
Posts By: ویب ڈیسک
مشکے میں فورسز نے آپریشن کرکے متعدد لوگوں کو اغواء کرلیا، بی ایس اوآزاد
کوئٹہ : بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے آج مشکے کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے و گرفتاریوں و فورسز کے ہاتھوں نہتے لوگوں کو شہید کرنے کے کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے علی الصبح مشکے کے علاقے کوہِ سفید کا گھیراؤ کرکے لوٹ مار و خواتین پر تشدد کے بعد متعدد لوگوں کو اغواء کرلیا ۔
زمبابوین ٹیم تاریخی دورہ پاکستان کیلئے روانہ
ہرارے: زمبابوے کی کرکٹ ٹیم سیکیورٹی خطرات بالائے طاق رکھتے ہوئے جیت کا عزم لیے زمبابوے سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
زمبابوے کرکٹ کے ترجمان لوومور بندا نے پیر کو ایک بیان میں تصدیق کی کہ ٹیم ہرارے سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سندھ میں گورنر راج لگے گا اور نہ ہی وزیراعلیٰ تبدیل ہوگا، آصف علی زرداری
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد کسی صوبے میں گورنرراج لگانا آسان نہیں لہٰذا سندھ میں گورنر راج لگ رہا ہے اور نہ ہی وزیراعلیٰ کو تبدیل کیا جائے گا۔
زرداری ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا
جعلی ڈگریوں کی فروخت کا الزام ‘بے بنیاد’ : ایگزیکٹ
امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے پاکستان میں بیورو چیف ڈیکلن والش کی تفصیلی رپورٹ “Fake Diplomas, Real Cash: Pakistani Company Axact Reaps Millions” میں بتایا ہے کہ کس طرح اپنے معاملات خفیہ رکھنے والی پاکستانی آئی ٹی کمپنی ایگزیٹa نے مبینہ طور پر جعلی اسناد، گھوسٹ یونیورسٹیوں اور صارفین سے ہیرا پھیری کرتے ہوئے لاکھوں ڈالرز کمائے۔
42 سال تک کوما میں رہنے والی ریپ کا شکار نرس کی موت
ممبئی کے ایک ہسپتال میں چار دہائیوں تک کوما میں رہنے والی نرس ارونا شانباگ پیر کو 68 سال کی عمر میں فوت ہو گئی ہیں۔
امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے ہر شہری ڈپریشن کا شکار ہے
کوئٹہ : ہلال احمر کے وائس چیئرمین ہادی شکیل نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے ہر شہری ڈپریشن کا شکار ہے ان حالات میں مثبت تقریبات کے کامیاب انعقاد پر ہلال احمر کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے
تخریب کاری کے واقعات دہشت گردوں اور’’را‘‘ کے سمجھوتے کا نتیجہ ہیں، خواجہ آصف
سیالکوٹ: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے لیکن بھارت پاکستان میں تخریب کاروں کی حمایت کر رہا ہے۔
صولت مرزا اور عزیر بلوچ تو پیادے ہیں ان کے پیچھے سیاسی جماعتیں ہیں، پرویزمشرف
کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ صولت مرزا اورعزیربلوچ تومحض پیادے ہیں اصل میں ان کے پیچھے سیاسی جماعتیں ہوتی ہیں جب کہ کراچی اور بلوچستان سمیت خیبرپختونخوا میں جو ہورہا ہے اس میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کا بھی ہاتھ ہے۔