کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارا اصل سرمایہ اور اولین ترجیح ہمارے عوام ہیں، ہم اس سرمائے کو ترقی اور جمہوریت کے لیے اہم سمجھتے ہیں، بلوچستان کے لوگوں کے بارے میں منفی تاثر درست نہیں ہم پیار کرنے اور عزت دینے والے لوگ ہیں
Posts By: ویب ڈیسک
میرے جملے سے قومی سلامتی کے اداروں کی دل آزاری ہوئی تو معافی کا طلبگار ہوں،الطاف حسین
لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی تقریر میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سے مدد کی بات صرف طنزیہ طور پر کہی کیونکہ بار بار ملک دشمنی کے الزامات سن کر ایک انسان کا دکھی اوررنجیدہ ہونا فطری عمل ہے تاہم اگر میرے جملوں سے قومی سلامتی کے اداروں اور محب وطن افراد کی دل آزاری ہوئی تو اس پر خلوص دل کے ساتھ معافی کا طلبگار ہوں۔
برطانوی شہری کا پاک فوج پر حملہ ناقابل برداشت ہے، عمران خان
اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ برطانوی شہری کا پاک فوج پر حملہ ناقابل برداشت ہے جب کہ الطاف حسین کےبیان پر وزیراعظم کی خاموشی بھی قابل افسوس ہے۔
سکیورٹی اداروں پر تنقید مجرموں کی پشت پناہی کے مترادف ہے، پرویز رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے ادارے سیاست نہیں کررہے ہیں لہٰذا ان پر بلا جواز تنقید مجرموں کی پشت پناہی کے مترادف ہے۔
کراچی سے دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنے میں راؤ انور کا بڑا کردار ہے، آئی جی سندھ
کراچی: آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ شہر سے دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنے میں راؤ انور کا بہت بڑا کردار ہے اور انہوں نے سہراب گوٹھ اور ملیر میں دہشت گردی ختم کرنے کے لئے کامیاب کارروائیاں کیں۔
پاک فوج کے بارے میں الطاف حسین کا بیان بے ہودہ اورغیرضروری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
راو لپنڈی: ترجمان پاک فوج نے الطاف حسین کے فوج کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کا بیانبے ہودہ اورغیرضروری ہے اور فوجی قیادت سے متعلق اس طرح کے بیانات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
بھارتی ایجنسی’’را‘‘ سے مدد مانگنے پر الطاف حسین قوم سے معافی مانگیں، شہبازشریف
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاک فوج سے متعلق الطاف حسین کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے متحدہ کے قائد سے قوم سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 68 اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری
کوئٹہ: صوبائی سیکرٹری سیکنڈری تعلیم عبدالصبور کاکڑ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کی رپورٹ پر ڈیرہ بگٹی کے 68 غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کی تنخواہیں بند کردی گئی ہیں اور ان تمام اساتذہ کو آخری شوکاز نوٹس دےئے جائیں گے شوکاز نوٹس کا جواب 7یوم کے اندر موصول ہونے چاہئیں
مشکے میں فورسز نے آپریشن کر کے دو فرزندوں کو قتل کردیا، بی این ایم
کوئٹہ: بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے مشکے میں فورسز کی آبادیوں پر حملے اور بلوچ فرزندوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز فورسز نے مشکے کے علاقے جیبری میں عام آبادی پر حملہ کر کے دو فرزندوں کو ہلاک کیا،تاحال تمام علاقہ فورسز کے گھیرے میں ہے
ہمارا کام نوجوانوں میں سماجی شعور و اگاہی پیداکرنا ہے،صدر پوہان گل خان نصیر بلوچ
کوئٹہ: پاکستان امریکہ المانئی نیٹ ورک کوئٹہ (بلوچستان)چیپٹرکاجنرل باڈی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس کی صدارت گل خان نصیر بلوچ نے کی ۔ اجلاس میں ممبران کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ نیٹ ورک کے جنرل سیکریٹری شازیہ احمد نے شرکاء کو اجلاس کے مقاصد سے اگاہ کیا