لاس اینجلس: 89 ویں آسکر ایوارڈز میں میوزیکل فلم ’لالا لینڈ‘ نے 14 کٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل کرکے جیمس کیمرون کی ’ٹائٹینک‘ کا ریکارڈ برابر کردیا جبکہ اس سال یہ سب سے زیادہ اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنے والے فلم بھی رہی لیکن بہترین فلم کا سہرا ’مون لائٹ‘ کے سر سجا۔