سپریم کورٹ کے فیصلے کے بر عکس بلوچستان میں قطر کے لوگوں کو شکار کی اجازت با عث حیرت ہے ،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے برعکس بلوچستان کے واشک میں قطر سے تعلق رکھنے والے بااثر شخص کو وفاقی حکومت کی جانب سے تلور کے شکار کی اجازت دینے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں تلور کے شکار پر عدالت عظمیٰ نے پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن وفاق کی جانب سے اجازت دینا

بلوچستان حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ضروری قانون سازی کر رہی ہے ،نواب زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے ذریعے ہی انصاف پر مبنی معاشرہ کی تشکیل ممکن ہے ۔ مساوات ، انصاف کی فراہمی اور معاشرے کے تمام افراد کو حاصل یکساں حقوق کے تحفظ کی تعلیم دین اسلام کی بنیادہے جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر اور قراردادوں کی روسے بھی دنیا بھر کے انسانوں کو ہر طرح کے حقوق حاصل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔

کرپٹ عناصر سن لے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، ڈی جی نیب بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ہمیں کرپشن کے خلاف جہاد کا آغاز اپنی ذات سے کرنا ہو گا۔ بلوچستان حکومت کے ساتھ ملکر مختلف محکموں میں پائے جانے والے نقائص دور کئے جار ہے ہیں، کرپٹ عناصر کی یہ بھول ہو گی کہ وہ کرپشن کر کے قانون کی گرفت سے بچ جائیں گے۔ بلا امیتاز احتساب پر یقین رکھتے ہیں جہاں کرپشن ہو گی نیب حرکت میں آئے گا۔ ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان میجر ریٹائرڈ طارق محمود ملک کا بد عنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان میجر ریٹائرڈ طارق محمود ملک نے خود احتسابی کی ضرورت پہ زور دیتے ہوئے

کمیشن کا قیام ہمارا صوابدیدی اختیار ہے ریٹائرڈ ہورہا ہوں فل کورٹ ریرنس کے بعد کسی بینچ میں نہیں بیٹھوں گا، چیف جسٹس ظہیر جمالی

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں پاناما کیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ کمیشن کا قیام ہمارا صوابدیدی اختیار ہے، ہم نہیں چاہتے کہ جس کے خلاف فیصلہ آئے وہ کہے کہ ہمیں نہیں سنا گیا، اگر فیصلہ دیا کہ دستاویزات درست ہیں تو دوسرا فریق کہے گا صفائی کا موقع نہیں ملا، کمیشن کا مقصد یہ ہے کہ بعد میں کوئی یہ نہ کہے کہ کیس ثابت کرنے کا موقع نہیں ملا،کیس کا خود فیصلہ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، ہم تمام فریقین کو سننا چاہتے ہیں،

اسلام کے نام نہاد ٹھیکیدار جماعت صوبے کی ترقی میں رکاوٹ ہیں،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا ہے کہ کوئلہ پھاٹک جو طلباء، مریضوں اور سرکاری ملازمین عوام کیلئے وبال جان اور ذہنی مریض بنا دیا ہے یہ سب ہمارے سرکاری ملازمین چپڑاسی سے لے کر چیف سیکرٹری ، انجینئرز جو پل بنا نے سے پہلے کوئی متبادل راستے کا بندوبست اور منصوبہ بندی کے بغیر اور ٹریفک پولیس افسران جو نفری کم کو جواد بنا کر رش کا واویلہ کرتے ہیں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ان کے پاس پالیسی اور طریقہ کار نہیں ہے

شہداء کوہ سلیمان کی قومی جدوجہد میں اہم کردار رہاہے، بی ایس ایف

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ : بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے شہدائے کوہ سلیمان کو قومی جدوجہد میں بے لوث کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداء کی جدوجہد کا نعم البدل آزادی ہے پارلیمنٹ اور دیگر ریاستی مراعات نہیں شہداء کوہ سلیمان کی جدوجہد بھی ایک مقصد کی نشاندہی تھی وہ مقصد آذادی ہے ان کی قربانیوں اور کوششوں کوفراموش نہیں کیا جاسکتا

لاکھوں افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری قبول نہیں، آغا حسن

Posted by & filed under مزید خبریں.

نوشکی : مردم شماری سے قبل 60فیصد بلوچوں کو شناختی کارڈز کا اجراء اور لاکھوں بلوچ کی اپنے علاقوں میں آباد کاری کو یقینی بنایا جائے لاکھوں افغان مہا جرین کی موجودگی میں مردم شماری قابل قبول نہیں اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہو گی یہ بھی 2013 کے جعلی الیکشن کے طرح تصور کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے نوشکی کے نومنتخب کا بینہ کے عہدیداروں سے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا

بلوچستان کے وسائل پر ہاتھ صاف کرنے والوں کی پردہ پوشی قبول نہیں، یار محمد رند

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سرداریارمحمد رند نے کہاہے کہ مصلحتوں کی بناء پربلوچستان کے وسائل پرہاتھ صاف کرنے والو ں کی پردہ پوشی قبول نہیں ۔گزشتہ حکومتوں میں شامل اقتداررہنے والی جماعتوں کے رہنماء 41 ارب روپے کی بدعنوانی کی نشاندہی واعتراف کے ساتھ ساتھ برملاطورپرذمہ داروں کے نام بھی واضح کریں تویہ بلوچستان کے عوام پران کااحسان ہوگا۔بھوک وافلاس ناخواندگی اورپسماندگی کے شکار بلوچستان کے عوام کی آہیں

حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، کمشنر کوئٹہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے تاکہ اس قومی فریضہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے انکاری والدین کو بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدارز سمیت دیگر عملہ اپنا موثر کردار ادا کریں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ میں 177 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے جس پر ان کے والدین کوآمادہ کیا جائے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر دی گئی

بلوچستان حکومت بد عنوانی اور بد انتظامی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ،نواب زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو آج جن اہم چیلنجوں کا سامنا ہے ان میں بدعنوانی کا مسئلہ نہایت اہم ہے، بدعنوانی کی عفریت سے نجات پائے بغیر ہم ناتو اقتصادی اہداف حاصل سکتے ہیں اور نہ ہی معاشرے کی اخلاقی بنیادوں کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بد عنوانی ایک ناسور کی طرح اپنی جڑیں ہر طرف پھیلا چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ ملک اور صوبے کی ترقی کے لئے کئے گئے