فیدل کاسترو کے انتقال پر کیوبا میں نو روزہ سوگ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کیوبا میں سابق صدر فیدل کاسترو کے انتقال کے بعد نو روزہ سوگ کا آغاز ہو گیا ہے جس کے دوران ان کی باقیات کو ان راستوں پر لے جایا جائے گا جن پر سے گزر کر ان کے ساتھیوں نے بتیستا کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

جنرل قمر جاوید انتہائی شاندار اور پیشہ ورانہ فوجی ہیں، سابق بھارتی آرمی چیف

Posted by & filed under اہم خبریں.

نئی دلی: سابق بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی کارکردگی کے معترف نظر آتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید انتہائی شاندار اور پیشہ ورانہ فوجی افسر ہیں۔

بلاول بتائیں آپ کی آنٹی ایان کس کے پیسے لے کر دبئی جا رہی تھیں، عابد شیرعلی

Posted by & filed under پاکستان.

فیصل آباد: عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پہلے اپنے انکل آنٹیوں سے پیسے واپس لے کر دیں پھر کرپشن کے خلاف بات کریں اوروہ یہ بھی بتائیں کہ آپ کی آنٹی آیان کس کے اور کس کیلئے اربوں روپے لیکر دبئی جا رہی تھی۔

امریکی مساجد کو مسلمانوں کے خلاف دھمکی اور مغلظات سے بھرپور خط موصول

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا کی تین مساجد میں دھمکی اور نفرت انگیز خطوط بھیجے گئے اور ان میں سے ایک خط میں مسلمانوں کو ڈیول(شیطان) قرار دیتے ہوئے امریکا چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔

جشن گلگت بلتستان کی دو روزہ ثقافتی تقریبات اسلام میں شروع

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد : جشن گلگت بلتستان کی دوروزہ ثقافتی تقریبات لوک ورثہ اسلام آباد میں شروع ہوگئے ثقافتی میلے سے لطف اندوز ہونے کے لیے گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر اضلاع سے لوگوں کی بڑی تعداد لوک ورثہ آئی ہوئی تھی۔ میلے کے موقع پر اسٹال لگے ہوئے تھے جس پر گلگت بلتستان کے ثقافتی کھانے، ثقافتی لباس، جیمز اسٹون، چپل، شال، ٹوپیاں اور دیگر ثقافتی چیزیں آویزاں کی گئی تھیں۔میلے کے موقع پر لوک فنکاروں کی جانب سے لوک موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

نئے آرمی چیف شاندار کیرئر کے حامل افسر ہیں، گورنر ،وزیراعلیٰ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنرل باجوہ ایک انتہائی تجربہ کار، بہترین قوت فیصلہ اور شاندار کیرئر کے حامل افسر ہیں جن کی بحیثیت آرمی چیف تقرری ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے اور دنیا کی بہترین فوج کا سپہ سالار بننا جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے باعث اعزاز ہے