کوئٹہ: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان وبلوچستان کانسٹیبلری کے کمانڈنٹ ڈاکٹر مجیب الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اسپیشل سیکورٹی یونٹ کی پیشہ وارانہ مہارت، انتظامی نظام، تربیت اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں اعلیٰ معیار کا نمونہ ہے اس یونٹ میں موجود سیکورٹی اہلکار جدید تربیت اور آلات پر دسترس رکھنے کے ساتھ ساتھ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ایک رول ماڈل ہے
Posts By: ویب ڈیسک
ڈ یر ہ بگٹی کے عوام نے دہشت پھیلا نے والو ں کو مسترد کر دیا ہے ، سرفرا ز بگٹی
سوئی /ڈیرہ بگٹی: صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے گذشتہ روزسوئی میں منعقدہ تاریخی جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرنے پر ڈیرہ بگٹی کے عوام سے اظہار تشکر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا شکریہ ادا کیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کامیاب جلسہ کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے عوام نے دہشت اور وحشت پھیلانے والوں کو مسترد کرتے ہوئے خوف کے بت کو پاش پاش کر دیا ہے
وڈھ اور چاکر یونیورسٹی کے قیام میں گورنر کی جانب سے رکاوٹ قابل مذمت ہے، بی این پی
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا گیا کہ موجودہ صوبائی حکومت اور اس کے ارباب اختیاران اور اتحادی جماعتوں نے تعلیم جیسے اہم شعبے کو بھی سیاست کی نظر کردیا وڈھ اور چاکر خان یونیورسٹی کی راہ میں روڑے اٹکانے اور غیرقانونی طریقے سے یونیورسٹیز کے قیام کو بلاوجہ اور بلاجواز روکنا قابل مذمت عمل ہے گورنر بلوچستان کی جانب سے ایسے اقدامات کسی بھی صورت درست نہیں ایسے اقدامات سے واضح ہو جاتا ہے
کچھی کینال کی تکمیل ،ڈیرہ بگٹی و ملحقہ علاقوں میں سمیت صوبے کی معیشت بہتر ہوگی، نواب زہری
سوئی (ڈیرہ بگٹی): وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے عوام کچھی کینال کی تکمیل کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، یہ منصوبہ ڈیرہ بگٹی سمیت دیگر ملحقہ اضلاع اور مجموعی طور پر صوبے کی معیشت کے استحکام میں اہم کردار کا حامل ہے، جس سے صرف ڈیرہ بگٹی میں 55ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی اور روزگار کے بے پناہ مواقعوں کے ساتھ ساتھ علاقے کی معاشی ترقی ہوگی، لہذا واپڈا کچھی کینال کے بلوچستان کے حصے پر کام کی رفتار تیز کر کے اس کی جلد ازجلد تکمیل کو یقینی بنائے۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی ہے۔
بھارت میں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،91 افراد ہلاک
کانپور: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرین کی ایک درجن سے زائد بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے کم از کم 91 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔
دبئی میں رپورٹ درج کرانے والی زیادتی کی شکار برطانوی خاتون ہی زیرحراست
دبئی: پولیس نے زیادتی کی رپورٹ درج کروانے والی متاثرہ برطانوی خاتون کو جنسی تعلقات کے شبے میں حراست میں لے لیا۔
امتحان میں اچھے نمبروں کے لیے نیند ضروری ہے، تحقیق
سنگاپور: سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آخری وقت میں بہت زیادہ پڑھنے سے بہتر ہے کہ کچھ دیر سوجائیے کیونکہ اس سے امتحان میں آپ کی کارکردگی بہتر ہوجائے گی۔
باہر بیٹھ کر آزادی کی جنگ نہیں لڑی جاسکتی،نواب زہری
سوئی /ڈیرہ بگٹی: وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان قومی دھارے کا اہم ترین حصہ بن رہا ہے، گوادر سے خنجر اب تک پاک چین اقتصادی راہداری کا بیشتر حصہ بلوچستان کے اہم ترین مراکز کو بین الاقوامی شاہراہوں سے منسلک کر رہا ہے۔ آج جو بلوچستان نقشے پر ابھررہا ہے، وہ ترقی کی روشن راہوں کی تصویر ہے ، بلوچستان کے عوام ، حکومت اور پاکستان کی مسلح افواج اس سفر میں شانہ بشانہ شریک ہیں۔
بالا چ مر ی کی یو م شہا دت پر شٹر ڈا ؤ ن ہڑ تا ل ہو گی ، بی ڈبلیو ایم
کوئٹہ: شہید انقلاب کمانڈر شہید بالاچ مری کے برسی کے موقع پر 21 نومبر کو بلوچ ورنا موومنٹ کی کال پر بلوچستان بھر میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی۔ بلوچ ورنا موومنٹ کے بیان کے مطابق شہید بالاچ مری کے نویں برسی کے موقع پر 21نومبر کو کوئٹہ سمیت خضدار، حب نوشکی، مستونگ، قلات، منگچر (خالق آباد) سوراب، خاران، بسیمہ، تربت، مند، تمپ، بلیدہ، زاعمران، دشت، پنجگور، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، مچھ، بولان، نصیر آباد سمیت بلوچستان بھر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہوگی