ترک صدر کی آمد پر پارلیمنٹ کے اجلاس کے بائیکاٹ سے غلط پیغام جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی

Posted by & filed under پاکستان.

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جب بھی کسی گھر میں مہمان آتا ہے تو گھر کی لڑائی کو ختم کرکے اس کا استقبال کیا جاتا ہے ترک صدر کے آنے پر گھر کی لڑائیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ چین اور ترکی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں.

لندن کے فلیٹس کاروباری شراکت کے خاتمے پر حسین نواز کے نام کئے، قطری شہزادہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: قطر کے شہزادہ حمدبن جاسم بن جبارالثانی کا کہنا ہے کہ میاں شریف نے ان کے کاروبار میں شراکت کررکھی تھی اور ان ہی کی خواہش پر اس شراکت کے بدلے لندن کے 4 فلیٹس حسین نواز کے نام کئے گئے۔

ایل او سی پر ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں اور وفاق کو پاناما کی فکر ہے، مولا بخش چانڈیو

Posted by & filed under اہم خبریں.

لاہور: مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں اور وفاقی حکومت کو پانامالیکس اور بلاول بھٹو زرداری کی رومن اردو میں لکھی ہوئی تقریر کی فکر ہے۔

پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم کرنے کی تجویز زیر غور نہیں، وزارت خزانہ

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کو ختم کرنے سے متعلق افواہوں کو مسترد کر دیا ۔پیر کو وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کو ختم کرنے سے متعلق افواہوں کو مسترد کر دیا ہے ۔

پانامہ لیکس مقدمہ، سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی،تحریک انصاف نے شواہد جمع کرادیئے

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

اسلام آباد: سپریم کورٹ آج دوبارہ بانامہ لیکس مقدمے کی سماعت کرے گی،تحریک انصاف اور شیخ رشید نے شریف خاندان کے خلاف مبینہ کرپشن کے شواہد سپریم کورٹ میں جمع کروادیئیتحریک انصاف نے پاناما لیکس سے متعلق686صفحات پرمشتمل دستاویزات اور شواہد سپریم کورٹ میں جمع کرادیے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے پاناما لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے گھر والوں کے اثاثوں سے متعلق دستاویزات اور شواہد سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرادیئے ہیں، جمع کرائے دستاویزات اور شواہد 686 صفحات پر مشتمل ہیں جنہیں 5 بند ڈبوں میں جمع کرایا گیا ہے۔

موسم سرما کی روایتی بیماریوں سے بچنے کے لئے کیا کھائیں؟

Posted by & filed under کوئٹہ.

کراچی: سردیوں کے موسم میں نزلہ، زکام اور کھانسی جیسی بیماریوں سے لوگوں کی بڑی تعداد متاثر ہوتی ہے لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں روزمرہ غذا میں شامل کرکے سردیوں میں ان بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

افغانستان میں آئینی بحران، صدر اشرف غنی اور پارلیمنٹ آمنے سامنے

Posted by & filed under بین الاقوامی, کوئٹہ.

کابل: افغانستان میں پارلیمنٹ کی جانب سے وزیرخارجہ اور دیگر 5 وزرا کو برطرف کئے جانے پر صدر اشرف غنی طیش میں آگئے اور انہوں نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا کر تمام وزرا کو بدستور کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔