سی پیک دنیا کو مو جودہ خراب معاشی حالت سے باہر نکال دیگا ،گورنر بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چائینا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے بلکہ یہ دنیا کو موجودہ خراب معاشی حالت سے باہر نکالنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ جیسے عظیم الشان منصوبے کا پائلٹ پروجیکٹ ہے جو دنیا کی مختلف قوموں کو ایک کونے سے دوسرے کونے تک مربوط کر دیگا۔

تحریک انصاف کے قائدین ہوش کے ناخن لیں، پورے ملک کے عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں، نواب زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ایک مخصوص گروہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں پیدا کی گئی امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش اور غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پیر کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں و زیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی منتخب کردہ حکومت موجود ہے جسے پورے ملک کے عوام کی بھاری اکثریت حاصل ہے

دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں، میڈیا سمیت سب خوفزدہ ہیں، کوئی بھی کھل کر بات نہیں کررہا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ :اگست کو کوئٹہ میں پیش آنیوالے واقعات کے متعلق تشکیل دئیے گئے جوڈیشل کمیشن کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نیکٹاکی کارکردگی کو غیر اطمینان بخش قراردیتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ لوگوں کو بم دھماکوں میں اڑانے اور ٹارگٹ کرنیوالے دہشت گرد ندناتے پھررہے ہیں مگر میڈیا سمیت کوئی بھی کھل کر بات کرنے کو تیار نہیں ،ریاست یا کسی شہری کیخلاف بندوق اٹھانیو الے مجرم ہیں ،اسلام کا بنیادی پیغام اور مقصد امن کا نفاذ ہے ،امن کے قیام اور سچ تک پہنچنے کیلئے سب کو دلجمعی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن کے سامنے نیکٹا نیشنل کوارڈینیٹر احسان غنی پیش ہوئے

فورسز نے آپریشن میں درجنوں افراد کو لاپتہ کردیا ہے، بی این ایم

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ آواران کولواہ کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن اور جنگی جہازوں کا گشت جاری رہا ۔ریک چاہی ، نلی، بزداد، کوہلی، نلی، پولنگی میں زمینی فوج کا چھاپہ اور جنگی جہازوں کی نیچی پروازیں ۔ آرمی نے کولواہ گندہ چاہی اور ریک چاہی میں عام آبادی کو نشانہ بنا کر گھروں میں لوٹ مار کی اور نوید ولد لطیف، حنیف ولد علی بخش ، راشد ولد موسیٰ، سدھیر ولد محمد جان، رمضان ولد رنگو سمیت کئی نہتے بلوچوں کو اغوا کیا۔

ایف سی کی ڈیرہ بگٹی،سبی نصیرآباد میں کارروائیاں

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ :ایف سی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تخریب کاری کے منصوبے نا کام بنا دیے ، آئی ای ڈی اور اینٹی ٹینک مائن برآمد کر کے ناکارہ بنا دیں ،کالعدم تنظیم کے ٹھکانے مسما ربڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ، ترجمان ایف سی کے مطابق اتوار کو ایف سی نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سیف نا لہ سے دیسی سا ختہ آئی ای ڈی برآمد کر کے ناکارہ بنا دی

کوئٹہ میں او جی ڈی سی ایل کاریجنل آفس نہ کھولنا باعث تشویش ہے ،محمد عثمان کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس وزارت آئل اینڈ گیس کے حوالے سے کمیٹی کے چےئرمین سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ کی صدارت گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبرن ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل ،سینیٹر خالدہ پروین ، سینیٹر گیان چند اور متعلقہ وزارت کے افیسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں مختلف امور زیر بحث لائیں گئے اور اس سلسلے میں اہم فیصلے اور سفارشات کےئے گئے ۔

وہ شخصیات جو اپنے ہی ہاتھوں اپنا مستقبل تباہ کربیٹھے

Posted by & filed under اہم خبریں.

ایک کہاوت مشہور ہے کہ “ہر عروج کو زوال ہے” لیکن بعض ایسی شخصیات ہوتی ہیں جو عروج پر پہنچنے کے بعد اپنی معمولی سی عادت یا معمولی سی لالچ کی وجہ سے اپنے مستقبل کو خود تباہ کردیتے ہیں۔