اندرون بلوچستان فائرنگ کے مختلف واقعات میں کسٹم اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

Posted by & filed under پاکستان.

اندرون بلوچستان :اندرون بلوچستان فائرنگ کے مختلف واقعات میں کسٹم اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق ، بارودی سرنگ دھماکہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا، تربت سے ایک شخص اغواء، ایف سی نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا، تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے شمس آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے 2اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے

بلوچستان کو پولیو سے مکمل پاک کرنیکا ہد ف جلد حاصل کریں گے ،نواب ثناء زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر صوبے میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ، جبکہ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جلد بلوچستان کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کرنے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ صوبائی وزراء سردار محمد اسلم بزنجو، میر مجیب الرحمان محمد حسنی، عبیداللہ جان بابت، سردار در محمد ناصر، رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان

گوادر میں مفاد پرست منفی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں: احسن اقبال

Posted by & filed under پاکستان.

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ترقیاتی کاموں کے انچارج اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت گوادر میں بندرگاہ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے بھی منصوبے شروع کر رہی ہے لیکن بعض روایتی عناصر ان لوگوں پر اپنی اجارہ داری کے خاتمے سے خوفزدہ ہو کر منفی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

صوبائی حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، نواب ثناء زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ یہ بات انتہائی مسرت کا باعث اور حوصلہ افزاء ہے کہ دنیا کی دیگر قوموں کے ساتھ آج ہم بھی پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمہ کا عزم کے ساتھ پولیو کے خاتمے کا عالمی دن منا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔

ملک میں آج عملاًون یونٹ نافذ ہے عوام متحدہو کر حقوق کی آواز بلند کریں ،اے این پی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ محب وطن ، جمہوری ، سیاسی قوتوں کو ایک بار پھر بالادست استحصالی قوتوں کے خلاف متفق و متحد ہو کر اپنے حقوق کے لئے لڑنا ہوگا ، ملک میں عملاً آج ون یونٹ نافذ ہے ، پشتونخوا ، فاٹا اور بلوچستان کے عوام کو سی پیک کے ثمرات سے محروم رکھ کر ایک صوبے کے مفادات کو مد نظر رکھا گیا لیکن اس کو پھر بھی پاک چائنا اکنامک کوریڈور کا نام دینا لولی پاپ ہے

آئندہ برس پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آئے گا آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا

Posted by & filed under پاکستان.

لاہور: آئی ایم ایف کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئندہ برس پاکستان میں مہنگائی کا سیلاب آ سکتا ہے۔ پاکستان میں اس سال افراط زر کی شرح دو اعشاریہ نو فیصد رہی جو آئندہ جون میں اسی فیصد اضافے سے پانچ اعشاریہ دو فیصد ہو جائے گی۔ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق، یہ شرح چار اعشاریہ سات فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات نے مہنگائی کی نئی لہر شروع ہونے کا سگنل دیدیا ہے۔