بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقل کرنے سمیت فنڈز میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ،نواب زہری

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ حکومت صوبے سے پسماندگی کے خاتمے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ چیئرمین آواران میر نصیر بزنجو اور چیئرمین میونسپل کمیٹی آواران میر رازق میروانی سے بات چیت کرتے ہوئے

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی محکمہ زراعت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالمجید خان اچکزئی کی زیرصدارت بدھ کے روز محکمہ زراعت اور لیڈا سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا، طاہرمحمود خان، محترمہ یاسمین لہڑی کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین نے سیکریٹری زراعت کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا

سپریم کورٹ ،سانحہ کوئٹہ کمیشن کے قیام کیخلاف بلوچستان حکومت کی درخواست خارج

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سانحہ کوئٹہ کمیشن تعیناتی کیخلاف بلوچستان حکومت کی درخواست خارج کردی ۔ درخواست بلوچستان حکومت کی جانب سے واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی گئی ہے ۔ بلوچستان حکومت کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے سانحہ کوئٹہ پر جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں کمیشن قائم کیا ہے

امریکا کے بعد برطانیہ میں بھی بھارتیوں کی پاکستان مخالف پٹیشن مسترد

Posted by & filed under اہم خبریں.

لندن: امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی بھارتی انتہاپسندوں کی پاکستان مخالف پٹیشنز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قابل قدر قربانیاں اور خدمات ہیں اور برطانیہ اس کا اعتراف کرتا ہے۔