کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی زیر صدارت سول ہسپتال سمیت کوئٹہ کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات میں اضافہ ، نظم و ضبط کی بحالی، صحت و صفائی کی صورتحال کی بہتری اور سیکورٹی اقدامات کو موثر بنانے سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں سول ہسپتال کوئٹہ کے نو تعمیر شدہ ٹراما سینٹر کو آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں جزوی طور پر فعال کرنے جبکہ اکتوبر 2016 میں مکمل طور پر فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،