وزیر اعظم آج پاناما لیکس پر اہم اجلاس کی صدارت کریں گے

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد : وزیر اعظم کے لندن سے اسلام آباد پہنچتے ہی تمام چہ مگوئیوں نے دم توڑ دیا ۔ نواز شریف آج پاناما لیکس پر اہم اجلاس کی صدارت کریں گے ، تحقیقاتی کمیشن کیلئے اپوزیشن کا مطالبہ بھی زیر غور آئے گا ۔ نواز شریف چیک اپ کے بعد وطن پہنچ گئے

چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال کر خود کو پاک فوج کے حوالے کردیا

Posted by & filed under بین الاقوامی.

ملتان : پاک فوج کی جانب سے ہتھیار پھینکنے کی وارننگ کے بعد چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال کر خود کو فورسز کے حوالے کردیا جب کہ مغوی اہلکاروں کو بھی رہا کردیا۔ کچہ جمال کے علاقے میں کئی روز سے جاری آپریشن میں پاک فوج کی شمولیت کے بعد کل چھوٹو گینگ کے خلاف باقاعدہ آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے آگے کی جانب پیش قدمی کی

پاناما حکومت نے غلط بیانی پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے تحریری معافی مانگ لی

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: پاناما کے نائب وزیرخزانہ کی جانب سے غلط بیانی کرنے پر پاناما حکومت نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے تحریری طور پر معافی مانگ لی۔ پاناما لیکس کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور پاناما کے نائب وزیرخزانہ آئیون زرک کے درمیان ملاقات کی بے بنیاد خبر پر پاناما حکومت نے اسحاق ڈار سے تحریری طور پر معافی مانگ لی

پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لئے بلاامتیاز احتساب ضروری ہے، سربراہ پاک فوج

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوہاٹ: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کرپشن کے خاتمے سے جڑا ہے اور پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لئے بلاامتیاز احتساب ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے سگنل ریجمنٹل سینٹر کوہاٹ کا دورہ کیا جہاں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا

‘وہ تو بلیوں سے ڈرتا تھا،خودکش بمبار کیسے بن گیا’

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسپین بولدک: محب اللہ گلابی رنگت، بڑی آنکھوں، مسکراتے چہرے اور آنکھوں میں کِک باکسر بننے کا خواب سجائے ایک عام سا افغانی نظر آتا تھا، لیکن یہ 15 سالہ لڑکا، طالبان کے شکنجے میں آکر اب جیل کی سلاخوں کے پیچھے اپنی زندگی گزار رہا ہے۔

مصطفیٰ کمال کے ساتھ جانیوالے معافی مانگ کر واپس آسکتے ہیں :ندیم نصرت

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنونیر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد مجبور ہیں ، یہ لوگ معافی مانگ کر واپس آسکتے ہیں ۔

ٹھٹھہ سے گرفتار را ایجنٹوں نے اہم راز اگل دیئے

Posted by & filed under بین الاقوامی.

ٹھٹھہ : بھارتی خفیہ ایجنسی “را” اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی ، ٹھٹھہ سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار “را “کے ایجنٹوں نے دوران تفتیش اہم راز اگل دیئے ۔ ملزمان کا گینگ دس ساتھیوں پر مشتمل ہے ، بھارتی افسر کرن سنگھ نے جدید سافٹ وئیر سے لیس موبائل فونز فراہم کئے ۔