کراچی: متحدہ قومی موومنٹ سے لاتعلق ہونے والے رہنما رضا ہارون دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔ گزشتہ کافی عرصے سے ایم کیو ایم سے لاتعلق رہنے والے رہنما رضا ہارون اچانک دبئی سے کراچی پہنچ گئے اور پرائیوٹ گاڑی کے ذریعے اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔ ایئرپورٹ پر جب رضا ہارون سے پاکستان واپسی اور مصطفیٰ کمال کی نئی پارٹی میں شمولیت سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی کسی بھی بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا