دبئی: ایران کے معزول بادشاہ محمد رضا پہلوی کی جڑواں بہن شہزادی اشرف پہلوی 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں. امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق مرحوم محمد رضا پہلوی کے بیٹے نے فیس بک پر شہزادی اشرف پہلوی کی وفات کا اعلان کیا، تاہم ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی. شہزادی اشرف 26 اکتوبر
Posts By: ویب ڈیسک
شام میں شہری گھاس،پتےکھانے پر مجبور
دمشق : شام میں غذائی قلت کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے اور خوراک کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہری ہر طرح کے پالتو جانوروں کو ذبح کرکے کھانے کے بعد اب گھاس پھوس کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں.
ڈاکٹرعاصم کیس؛ وسیم اخترسمیت4ملزمان کےایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی: عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس میں ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر سمیت 4 مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
شہداء کی جدوجہد بلوچ قوم کیلئے مشعل راہ ہے، سالویشن فرنٹ
کوئٹہ: بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں شہدائے قلات شہید گل بہار شہیدصوب دار بلوچ شہید واحد بلوچ شہیداحمد داد بلوچ اور شہید نصیر کمالان کو قومی غلامی کے خلاف بے لوث اور دلیرانہ جدوجہداور قومی شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی لازوال جدوجہد تحریک آزادی کے لئے سنگ میل ہے ترجمان نے کہاکہ بلوچ سرزمین کی کھوکھ کھبی بھی بانجھ نہیں رہا خاک وطن ہمیشہ ایسے بہادر سپوت اور آذادی کے متوالے اور قربانی کے جذبے سے سرشار بلوچ فرزند جنم دی ہے جو اپنی جان کی قیمت پروطن کی حفاظت کرتے آرہے ہیں بلوچ تاریخ شہداء کی جدوجہداور قربانیوں کی تاریخ ہے ترجمان نے کہا کہ بلوچ قوم ہزاروں سالوں سے اپنی جداگانہ شناخت اور وجود برقرار رکھنے کے لئے بیرونی حملہ آوروں اور نوآبادیاتی قوتوں کے خلاف جدوجہد کی ہے شہداء نے جدوجہد اور قربانی کے فلسفہ کو اپنی خون سے ایندھن دیکر زندہ کیا ہے جس سے آنے والے بلوچ نسلون کو حوصلہ اور ہمت ملی ہے ترجمان نے کہاکہ پاکستانی ریاست سے قبل بلوچستان پر برطانیہ کا قبضہ تھا بلوچ قوم برطانیہ سے نجات حاصل کرتے ہوئے راہ آزادی میں نمایان جدوجہد کرتے ہوئے دنیا کو باور کرایا
190 مدارس کو بیرونی فنڈنگ، 182 کی بندش
اسلام آباد : وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں 190 مدارس ایسے ہیں جن کو بیرونِ ملک سے فنڈنگ ہوتی ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں 182 مدارس کو بند کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کے حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔
قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک کے 190 مدارس بیرون ملک سے فنڈ وصول کر رہے ہیں
سعودی عرب نے یمن میں سفارتخانے کو نشانہ بنایا، ایران کا الزام
تہران: ایران نے الزام لگایا ہے کہ سعودی طیاروں نے یمن میں فضائی حملے کے دوران ‘جان بوجھ’ کر ایرانی سفارت خانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سفارت خانے کا عملہ زخمی ہوا. فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابر انصاری کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے فضائی حملے کے دوران ایرانی سفارت خانہ متاثر ہوا. انصاری کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ‘جان بوجھ’ کر کی گئی کارروائی تمام عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت سفارتی مشنز کی حفاظت کی ذمہ داری
شاہد آفریدی کے صحافیوں سے نازیبا رویئے پر ٹیم منیجر نے معافی مانگ لی
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے شاہد آفریدی کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ نازیبا رویئے پر معافی مانگ لی۔
گزشتہ برس کراچی سے3 ہزار 286 دہشت گرد گرفتار ہوئے، آئی جی سندھ
کراچی: آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ 2015 کے دوران شہر میں مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ہزار 286 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں مختلف کارروائیوں اور واقعات میں شہید پولیس اہلکاروں کو امدادی رقم کے چیکس کی تقسیم کئے گئے، جس کے مہمان خصوصی آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی تھے۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا کو مجموعی طور پر 11 کروڑ 80 لاکھ روہے کے امدادی چیکس تقسیم کئے
عمران فاروق قتل کیس کے دوملزمان نے اعتراف جرم کرلیا
اسلام آباد: عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان نے عدالت کے سامنے اپنا اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار 3 میں سے 2 ملزمان محسن علی اور خالد شمیم کو ایف آئی اے نے سخت سیکیورٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراسلام آباد عبدالستارعیسانی کے روبرو پیش کیا، جہاں دونوں ملزمان نے دفعہ 164 کے تحت اپنا اقبالی بیان ریکارڈ کرایا۔ ذرائع کے مطابق کیس کے تیسرے مرکزی ملزم معظم علی نے اعتراف جرم سے انکار کردیا ہے، اس کا کہنا ہے وہ اس کیس میں کسی طرح بھی ملوث نہیں، اس لئے وہ اعتراف جرم نہیں کرے گا
چین معاشی مفادات کیلئے بین الاقوامی قوانین سے سرکشی کا مظاہرہ کررہا ہے، بلوچستان سالویشن فرنٹ
کوئٹہ : بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اوربلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ نے اپنے جاری کئے گئے مرکزی ترجمان میں کہاہے کہ بلوچ قومی آزادی کی جاری جدوجہد کو نظر انداز کرتے ہوئے چینی سامراج اپنی معاشی مفادات کی تکمیل اور ہوس تجارت کے لئے بین الاقوامی قوانین سے سرکشی کامظاہرہ کررہاہے بلوچ مرضی و منشاء کے بغیر گوادر میں سرمایہ کاری معائدات اور تجارتی راہداری منصوبے اور بحر بلوچ کو اپنی عسکری و کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا خواب بلوچ اور ریاست مابین جنگ کو مزیدخونریز کرنے کی کوشش ہے ترجمان نے کہاکہ گوادر پورٹ کے حالیہ دورے اور چینی سرمایہ کاری کی تحفظ کی بات بلوچستان میں جارحیت