بلوچستان میں امن کیلئے حکومت وعسکری قیادت ایک پیج پر ہیں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،نواب ثناء زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے حکومت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں۔ امن وامان کی بہتری کے لئے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں رکن صو بائی اسمبلی عبدالرحیم زیارتوال،منظور احمد کاکڑ، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دہشتگردی،اغواء برائے تاوان، فرقہ ورانہ تشدد،ڈکیتی سمیت تمام جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے اوریہ صورتحال بتدریج بہتری کی طرف گامزن ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمدجاری ہے جبکہ پرامن بلوچستان پالیسی کی بھی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کو کوئٹہ اور گوادر سیف سٹی پروجیکٹس پر عملدرآمد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کو مزید بتایا گیاکہ پولیس اورلیویز کی صلاحیت اور استعداد کارمیں اضافے کے لئے پاک فوج اورایف سی سے ان کی تربیت کرائی جارہی ہے۔

افغان طالبان سے کامیاب مذاکرات کے ذریعے داعش سے نمٹا جاسکے گا، خواجہ آصف

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں حکومت اور طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوئے تو داعش سے نمٹا جا سکے گا۔ سینیٹ میں آرمی چیف کے دورہ افغانستان سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب کامیاب رہا ہے اور دہشت گرد تتر بتر ہو رہے ہیں، افغانستان میں امن خطے کے امن کی ضمانت ہے، طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوئے تو داعش سے نمٹا جا سکے گا، اپنی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، طالبان ہماری سرزمین سے افغانستان پرحملے نہیں کرسکتے۔ پاک افغان انٹیلی جنس ایجنسیاں رابطے بڑھائیں گی، کورکمانڈرز،ڈی جی ایم اوز اوردیگرافسرہاٹ لائن پررابطہ رکھیں گے

نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے سال 2016 کا شاندار آتش بازی سے استقبال

Posted by & filed under بین الاقوامی.

آکلینڈ: سال 2015 اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا جب کہ نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا استقبال شاندارآتشبازی سے کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے شہرآکلینڈ میں اسکائی ٹاورپرشاندار لائٹنگ اورآتشبازی سے سال 2016 کا استقبال کیا گیا اور اسکائی ٹاور پر کاؤنٹ ڈاؤن صفر ہوتے ہی رنگ و نور کی بہار ہوگئی اور اسکائی ٹاور چلملاتی لائٹوں سے کھل اٹھا جب کہ عوام کی جانب سے بھرپورجذبات کا اظہار کرتے ہوئے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔ جس کے بعد آسٹریلیا اور جاپان میں سال نو کا شاندارآتشبازی سے استقبال کیا جائے گا

عامر موجودہ باؤلرز سے کہیں بہتر، چیف سلیکٹر

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کراچی: محمد عامر پابندی کے سبب بلاشبہ گزشتہ پانچ سال سے نہیں کھیلے لیکن چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی اپنے ہم عصر کھلاڑیوں سے کہیں بہتر ہیں۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزایافتہ عامر نے اپنی پابندی کے خاتمے کے چار ماہ کے اندر ہی دوبارہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے قومی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کر لی ہے اور ویزا مسائل حل ہونے کی صورت میں ان کی دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم میں شمولیت کے قوی امکانات ہیں

سالِ نو کی تقریبات میں دہشتگردی کا خطرہ، یورپ میں سکیورٹی سخت

Posted by & filed under بین الاقوامی.

دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کے خطرات کے پیش نظر براعظم یورپ کے کئی بڑے شہروں میں سال نو کی تقریبات سے قبل سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے سبب سالِ نو کے موقع پر آتش بازی اور جشن کی تقریبات پہلے ہی منسوخ کی جا چکی ہیں۔ نومبر میں دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ بننے والے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں بھی نئے سال کا استقبالیہ آتش بازی کا مظاہرہ نہیں ہوگا۔ پیرس کے علاوہ لندن، برلن اور ماسکو جیسے بڑے شہروں میں بھی اس موقع پر دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں

بجلی کاٹنے پر لائن مین کو قتل کرنے والا فوجی افسر گرفتار

Posted by & filed under بین الاقوامی.

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے آئیسکو کے اہلکار کو گولی مار کر قتل کرنے والے فوجی افسر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کاپوریشن کے اہلکار محبوب احمد کی ہلاکت کا واقعہ بدھ کو ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز ٹو میں پیش آیا تھا

پناہ گزینوں کا بحران: ’یورپی یونین نہ پہلے تیار تھی، نہ اب تک ہے‘

Posted by & filed under اہم خبریں.

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزیناں کے سبکدوش ہونے والے سربراہ انتونیوگتیریس نے پناہ گزینوں کے بحران کے تناظر میں یورپی یونین کے ردعمل پر کڑی تنقید کی ہے۔ انتونیو گتیریس دس برس تک یو این ایچ سی آر میں کام کرنے کے بعد اس ذمہ داری کو خیرباد کہنے والے ہیں۔ انھوں نے بی بی سی سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ جب شامی پناہ گزین یورپی ممالک میں پہنچنا شروع ہوئے تو یورپی یونین اس کے لیے بالکل بھی تیار نہیں تھی اور وہ اب بھی اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے

کراچی کے بعد لاہور میں بھی داعش کے خواتین ونگ کا انکشاف

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

لاہور: کراچی کے بعد پنجاب کے دارالحکومت میں بھی عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خواتین ونگ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سپرنٹنڈنٹ مہرجاوید نے حساس اداروں کو اپنا بیان قلمبند کرایا ہے جس کے مطابق ان کی اہلیہ فرحانہ عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش سے رابطے میں تھیں اورانہوں نے داعش میں شمولیت کے لئے کئی لوگوں کو اس کی ترغیب بھی دی۔ ذرائع کا کہنا ہے

بلوچستان میں آپریشن کیخلاف بی این ایف نے آج شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشنوں کے دوران خواتین و بچوں کو شہید کرنے اور نہتے لوگوں کو اغواء کرنے و درجنوں گھروں کو فورسز کے ہاتھوں نظر آتش کرنے کے خلاف 31دسمبر کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا ریاست بلوچ عوام کو بزور طاقت غلامی تسلیم کروانے کے لئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے جاری کاروائیوں میں روز بہ روز شدت لاکر آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ مشکے، آواران، ڈیرہ بگٹی، پنجگور، مکران سمیت بلوچستان بھر میں فورسز کے ہزاروں اہلکار زمینی و فضائی کمک کے ساتھ بلوچ کش کاروائیوں میں شریک ہیں۔

مغربی روٹ کے افتتاح کے بعد اقتصادی راہداری بارے منفی پرپیگنڈہ بند ہونا چاہیئے ،نواب زہری

Posted by & filed under اہم خبریں.

ژوب: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے مغربی روٹ کے آغاز سے منصوبہ کو متنازع بنانے کے پروپیگنڈوں کا خاتمہ ہوگیا ہے،وزیراعظم نے سنگ بنیاد رکھ کر بلوچستان اور پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت فراہم کردی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں ژوب مغل کوٹ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کا منصوبہ کا افتتاح کرنا بلوچستان اور یہاں کے عوام کے لئے انتہائی مسرت اور اطمینان کا مقام ہے جس سے صوبے میں ترقی وخوشحالی کا ایک نیا دروازہ کھل گیا ہے۔ عظیم منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان کی معاشی و اقتصادی حالات میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ گوادر شہر ، چین، افغانستان اور ایشیائی ممالک کے لئے گیٹ وے کا کام کرے گی۔ یہ منصوبہ پورے خطے کی تجارت اور معیشت کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ کوئی بھی ترقی مخالف قوت اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی، وزیراعظم محمد نوازشریف کی سیاسی بصیرت، عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے نیک نیتی اور اقدامات پاک فوج کی کاوشوں اور عوامی تعاون سے اقتصادی راہداری جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر رہے گی۔