پاکستان کی ترقی بلوچستان سے شروع ہوگی ،نواز شریف

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

ژوب : وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چائنا مغربی اقتصادی راہداری سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی معاشی ترقی وابستہ ہے اور اس منصوبے سے خطے میں ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ژوب مغل کوٹ سیکشن اور قلعہ سیف اللہ ویگم شاہراہ کے اپ گریڈشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ بلوچستان کو ترقی دینے اور سڑکوں کا جال بچھانے کے لئے وفاقی حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے نہ صرف لوگوں کو آمدورفت کے آسان ذرائع میسر ہوں گے بلکہ بلوچستان کی زرعی اور معدنی ذخائر کو ملک اور دیگر ممالک کی منڈی تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ژوب مغل کوٹ روڈ کی لمبائی 81 کلومیٹر ہے جس پر 9 ارب روپے کی لاگت آئے گی جبکہ قلعہ سیف اللہ ویگم روڈ کی لمبائی 128 کلومیٹر ہے اور اس پروجیکٹ پر 8 ارب روپے لاگت آئے گی جو2017ء تک پایہ تکمیل تک پہنچے گی

برطانیہ میں تعصب کی بنیاد پر مسلمان لڑکی کو بس سے اتار دیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

برمنگھم: برطانونی شہر برمنگھم میں مقیم پندرہ سالہ زہرا صادق اپنی دوستوں کے ہمراہ بس میں سفر کر رہی تھی۔ کنڈکٹر کے ٹکٹ مانگنے پر زہرا نے ٹکٹ دکھائی تو خاتون کنڈکٹر غصے میں آ گئی اور میک اپ ہونے کے باعث زہرا کو پندرہ برس کا ماننے سے انکار کر دیا جبکہ 35 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے زبردستی ویرانے میں بس سے اتار دیا۔

سال نو پر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

Posted by & filed under پاکستان.

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں نئے سال کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے یکم جنوری تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق شہر میں موٹرسائیکل کے بغیرسائلنسر استعمال اور ون ویلنگ پر پابندی ہوگی

اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

ژوب: وزیر اعظم نواز شریف نے پاک ۔ چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ مغل کوٹ کیرج وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب بلوچستان کے ضلع ژوب میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم نے شاہراہ این 50 کے ژوب سے مغل کوٹ سیکشن اور شاہراہ این 70 کے قلعہ سیف اللہ سے ویگم رُد سیکشن کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا

غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کے مقد مات کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں ہوگی چیف جسٹس

Posted by & filed under بین الاقوامی.

سبی: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری اور عوام کو فوری و سستا انصاف فراہم کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے،خواتین کے حقوق اور ان کے استحقاق کاتحفظ کیا جائے گا،غیرت کے نام پر قتل کرنوالوں کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں ہوگی،وکلاء معاشرے کی زبان ہیں،عوام کا عدلیہ کی جانب رجوع کرنا اور مائل ہونا عدلیہ پر اعتماد کا مظہرہے ،صوبہ بھر کی عدالتوں میں خواتین کے لیے انتظار گاہوں کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی سیشن کورٹ میں دانش آرگنائزیشن کی جانب سے خواتین کے لیے انتظارگاہ کی تعمیرجبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے انسداددہشت گردی کی عدالت کے کمپلیکس اور ججز کے بنگلوز کا افتتاح کرتے ہوئے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا،تقریب میں جسٹس ہاشم کاکڑ،کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ،ڈی آئی جی پولیس انتصارالحسین جعفری،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راشد محمود،انسداد دہشت گردی کے جج میر رفیق لانگو،ماحولیات کے جج میر اختیار خان مرغزانی،سینئر سول جج عنایت اللہ کاکڑ،ایڈیشنل سیشن جج محمد یوسف کاکڑ،ممبر مجلس شوریٰ قاضی عبدالصمد،بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ،ڈی پی او سبی میر انور کھیتران سمیت وکلاء برادری،قبائلی عمائدین و معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی

مستونگ میں دھماکہ، ایف سی کا اہلکار ہلاک

Posted by & filed under بین الاقوامی.

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں ایف سی کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ ایف سی کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام کے مطابق یہ واقعہ منگل کو اسپلنجی نامی علاقے کے قریب پیش آیا۔ پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ایف سی کی حفاظتی چوکیوں پر تعینات اہلکاروں کے لیے پانی لے جانے والی گاڑی اس دھماکے کا نشانہ بنی

تربت: ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 3عسکریت پسندہلاک

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت : تربت میں ایف سی اور حساس ادارے کی کاروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کیایک کمانڈر سمیت عسکریت پسندہلاک ہو گئے ، بھاری تعداد میں خود کار اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹئر کور بلوچستان اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر تربت کے علاقے سرین کہان میں کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کیاہم کمانڈرخلیل نادی سمیت عسکریت پسندہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے خود کارہتھیار بھی بر آمد ہوئے ہیں

ریال میڈرڈکی اسپینش کپ میں شرکت کی اپیل مسترد

Posted by & filed under کھیل.

یڈرڈ:اسپین کی عدالت نے مشہور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کی کوپا ڈیل رے ٹورنامنٹ میں شرکت کی درخواست مسترد کردی۔ ریال میڈرڈ کو رواں ماہ 2 دسمبر کو کیڈیز کے خلاف میچ میں معطل کھلاڑی ڈینس کو میدان میں اتارنے کی پاداش میں کوپا ڈیل رے سے باہر کردیا گیا تھا

ہندوستان: 3 فوجیوں کا 14 سالہ لڑکی کا ریپ

Posted by & filed under اہم خبریں.

امرتسر : ہندوستان کی آرمی کے 3 فوجیوں نے نشے میں دہت ہو کر 14 سالہ لڑکی کا ریپ کر دیا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 14 سالہ لڑکی کا ریپ امرتسر سے ہوڑا جانے والی ٹرین میں کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فوجی شراب کے نشے میں تھے جبکہ انہوں نے لڑکی کو بھی شراب پینے پر مجبور کیا۔ ہوڑا-امرتسر ایکسپریس پنجاب کے شہر امرتسر سے مغربی بنگال کے شہر ہوڑا جاتی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ایک ڈبہ فوج کے سپاہیوں کے لیے مخصوص تھا، لڑکی غلطی سے اس ڈبے میں سوار ہو گئی تھی۔ 14 سالہ لڑکی کے مطابق ایک فوجی نے اس کو نشہ دیا جبکہ 2 فوجیوں نے ٹوائلٹ جانے پر اس کا ریپ کیا