پشاور: سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق 4 دہشت گردوں نورسعید، مرادخان،عنایت اللہ اوراسرارالدین کوکوہاٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے، چاروں دہشت گرد سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث تھے اورانہیں فوجی عدالت میں سزا سنائی گئی تھی، چاروں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نےدستخط کیے تھے۔ واضح رہے کہ 2 دسمبرکوکوہاٹ ہی کی جیل میں سانحہ آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے ہولناک حملے کے 4 منصوبہ سازوں مولوی عبدالسلام ولد شمسی، حضرت علی ولد اول بازخان، مجیب الرحمان عرف نجیب اللہ ولد گلا جان اورسبیل عرف یحییٰ ولد عطاء اللہ کو بھی پھانسی دی گئی تھی۔
اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں چئیرمین کونسل مولانا محمد خان شیرانی اور علامہ طاہر اشرفی میں جھڑپ ہوئی۔ مولانا محمد خان شیرانی اور علامہ طاہر اشرفی کے درمیان جھڑپ اجلاس میں پیش کیے گئے ایجنڈا پر ہوا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایجنڈے میں پوائنٹ نمبر 13 قادیانوں کے غیر مسلم ہونے کے حوالے سے تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ نقطہ مولانا اشرفی کے کہنے پر ڈالا گیا ہے. ایجنڈے پر مولانا شیرانی نے کہا کہ قادیانی پاکستان کے آئین کے تحت غیر مسلم ہیں. مولانا اشرفی نے مؤقف اختیار کیا کہ قادیانوں کے غیر مسلم ہونے پر تمام مکاتب فکر متفق ہیں لہذا اس کو ایک شخص کے نام سے کیوں منسوب کیا گیا
کراچی: پولیس اور رینجرز نے 2015 میں مختلف مقابلوں کے دوران کراچی میں 696 مشتبہ افراد کو ہلاک کیا جبکہ اسی عرصے میں 95 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ کراچی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں 1577 جن میں 544 مشتبہ عسکریت پسند، جرائم پیشہ افراد اور مجرم ہلاک کیے گئے جبکہ پولیس کے 83 اہلکار ہلاک جبکہ 89 زخمی ہوئے
کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں امن قائم کرنے پر رینجرز اور پولیس کو مبارکباد پیش کی لیکن آپریشن کے کپتان قائم علی شاہ کو نظر انداز کردیا۔ کراچی میں تاجروں اور صنعت کاروں کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم لوگ پانچ سال کے لیے آتے ہیں، ہمیں خود کچھ سمجھ نہیں آتا اور وقت گزر جاتاہے، اب حکومت کی تھوڑی تھوڑی سمجھ آنے لگی ہے اور ہم ملک کو درپیش بحرانوں سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہیں۔ 3 برس پہلے تک ملک میں 18،18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی لیکن اب صورت حال کافی بہتر ہے، 2018 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے
سین سیلواڈور: وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور کے میچ فکسنگ میں سزا یافتہ فٹ بالر الفریڈ پیشیکو کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ پشیکو کو ایک مسلح شخص نے ایل سلواڈور کے شہر سانتا اینا کے ایک پیٹرول پمپ میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے فائرنگ سے دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کی جارہی ہے
بغداد: عراقی فوج نے صوبہ انبار کے دارالحکومت رمادی میں کئی ہفتوں کے آپریشن کے بعد داعش کے شدت پسندوں کو شکست دے کر حکومت کا وسطی انتظامی کمپلیکس دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ داعش نے رمادی پر رواں سال مئی میں قبضہ کیا تھا جس کے خلاف امریکا کی تربیت یافتہ عراقی فوج کی پچھلے 18 ماہ میں یہ پہلی بڑی فتح ہے
لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے آٹھوں ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس نے لڑکی زیادتی کیس کے آٹھوں ملزمان کو پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانا ہے اور کیس کے اصل حقائق جاننے کے لئے ملزمان سے تفتیش کرنے کے لئے انہیں 10 روزہ ریمانڈ پر حوالے کیا جائے گا
لندن : اسٹوک سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کوشکست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق انگلش پرئمیر لیگ کے سلسلے میں برٹانیا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسٹوک سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 2-0شکست دیدی ۔ یاد رہے کہ لیگ میں یونائیٹڈ مسلسل تیسری شکست ہیں اور ایک 6میچز میں کوئی بھی میچ نہ جیت پائی ۔ کھیل بڑی تیزی سے شروع ہوا ،دونوں ٹیمیں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کئے اور 19ویں منٹ میں اسٹوک سٹی کے بوجان نے گول کر کے مقابلہ 1-0کر دیا اس کے 8منٹ ہرٹنووچ کے گول کر کے مقابلہ 2-0کر دیا پہلے ہاف کے اختتام تک اسٹوک کو برتری حاصل تھی ۔ دوسرے ہاف میں مانچسٹر نے شاندار کھیل کیا اور اسٹوک سٹی کے گول پر دباؤ بھر قرار رکھا لیکن گو ل کرنے میں ناکام رہے اور کھیل کے اختتام تک میچ 2-0رہا
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلو م افراد نے فائرنگ کر کے 1 شخص کو قتل کر دیا گیا ۔تفصیلات کی مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر یونیورسٹی آف بلوچستان کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 1 شخص ثناء اللہ سکنہ سندھ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش کو تحویل میں لے ہسپتال پہنچا دی۔ لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
چاغی: پاک ایران سر حدی شہر ماشکیل میں ایرانی سر حدی حدود سے3 مارٹر گولے پاکستانی حدود میں آگرے ۔ماشکیل لیویز کے مطابق گزشتہ روز ایرانی حدود سے فائر کئے گئے 3 مارٹر گولے ضلع واشک کا علاقہ تحصیل ماشکیل کلی آہو گو کے میدانی علاقے میں گر گئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ایرانی حدود سے فائر کے گئے گولے دس پندرہ کلو میٹر پاکستانی سرحدی حدود میں گر گئے ہیں ۔یاد رہے اس قبل بھی ایرانی سر حدی فورسز کی جانب کئی بار مارٹر گولے فائر کئے جو پاکستانی حدود میں گر گئے پاکستانی حکام کی احتجاج کے بعد مارٹر گولے بند ہوگئے ،مگر ایک دفعہ پھر ایرانی فورسز کی جانب سر حدی خلاف ورزی کی گئی ہیں ۔ضلع واشک کے علاقہ تحصیل ماشکیل پاک ایران سر حد کے قریب واقع ہے ۔اس ضلع کی آبادی50 ہزار نفوس پر ہے