پریرا کو چار سال کی پابندی کا سامنا

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کولمبو: سری لنکن اوپنر کشال پریرا کے ڈوپ ٹیسٹ کے دوسرے نمونے کے نتائج بھی مثبت آئے ہیں جس کے باعث ان پر چار سال پابندی کا خدشہ ہے۔
اکتوبر میں پریرا کا ڈوپ ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج مثبت آنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے 25 سالہ بلے باز کو معطل کردیا تھا۔
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سری لنکن کرکٹ نے انہیں اس معاملے پر مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ سے واپس بھیج دیا تھا۔
جمعے کو سری لنکن وزیر کھیل دیا سری جیاسیکرا نے بتایا کہ آئی سی سی نے ہمیں بتایا ہے کہ پریرا کا ممنوعہ ادویہ کے استعمال کے حولے سے کیے گئے دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ بھی مثبت آیا ہے

‘افغان دہشت گردوں کی مالی مدد کی جارہی ہے’

Posted by & filed under اہم خبریں.

کابل: ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے افغانستان کی پارلیمنٹ کا افتتاح کر دیا۔ نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو ہندوستان کی طرف سے افغانستان کے لیے تحفہ قرار دیا۔ افغان پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے بعد خطاب میں ہندوستانی وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک افغانستان میں دہشت گردوں کی نرسریز قائم ہیں اور ان کی مالی مدد جاری ہے افغانستان میں ترقی کی راہیں نہیں کھل سکتیں۔ انہوں نے خطے میں مشترکہ مقاصد کے لیے ہندوستان، پاکستان، افغانستان، ایران اور دوسرے ممالک کو مل کر کام کرنے کی پیشکش کی

عامر کا تنازع حل کرنے کیلئے باسط علی کی پیشکش

Posted by & filed under کھیل.

کراچی: سابق کرکٹر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی نے محمد حفیظ اور اظہر کی جانب سے محمد عامر کی مخالفت کے بعد پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کی پیشکش کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے تربیتی کیمپ میں محمد عامر کا نام بھی شامل کیا تھا لیکن گزشتہ روز ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ نے عامر کی موجودگی کے سبب ٹرینگ کیمپ میں شرکت سے انکار کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک نئے مسئلے سے دوچار کردیا تھا۔
اظہر علی نے اس معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمد عامر کا کیمپ میں ہونا قبول نہیں، جب تک محمد عامر کیمپ میں موجود ہیں ہم شریک نہیں ہوں

وفاقی وزرات داخلہ نے سندھ میں رینجرز کو اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کو سندھ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات دے دیے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی جانب سے جوابی خط میں پیش کیے جانے والے تمام تحفظات کو بھی مسترد کردیا ہے جس کے بعد سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کو محدود کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے رینجرز کو سندھ میں تمام اختیارات دے دیدیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق رینجرز کو تمام اختیارات غیر مشروط طور پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیے گئے

وزیراعظم نوازشریف اوربھارتی ہم منصب نریندرمودی کے درمیان ملاقات

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

لاہور: وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے جاتی امرا میں ڈیڑھ گھنٹے ملاقات جاری رہی جس کے بعد نریندر مودی سخت سیکیورٹی انتطامات میں بھارت واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی 120 رکنی وفد کے ہمراہ لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وزیراعظم نوازشریف نے ریڈ کارپٹ پران کا پرتپاک استقبال کیا اورنریندرمودی کوگلے لگا لیا جس کے بعد دونوں رہنما ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر جاتی امراء پہنچے جہاں وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ جاتی امرا میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات جاری رہی

سعودی عرب میں اسپتال میں آگ لگنے سے 31 افراد جاں بحق، 110 زخمی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

ریاض: سعودی عرب کے شہر جازان میں ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 31 افراد جاں بحق جب کہ 110 زخمی ہو گئے۔ سعودی عرب کی شہری دفاع کے مطابق سعودی عرب میں یمن کی سرحد کے قریب شہر جازان کے جنرل اسپتال میں جمعرات کی علی الصبح آگ لگ گئی۔ شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے سب سے پہلے اسپتال کی پہلی منزل میں واقع زچہ بچہ وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اسپتال کے دیگر حصے بھی اس کی لپیٹ میں آگئے

سنگین میں مقامی کمانڈر سمیت ’پچاس طالبان‘ ہلاک

Posted by & filed under بین الاقوامی.

افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے مطابق صوبے ہلمند کے ضلع سنگین میں گذشتہ رات سرکاری فورسز سے لڑائی میں ایک مقامی طالبان کمانڈر سمیت پچاس طالبان شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔افغانستان کی سرکاری فورسز ضلع سنگین کا قبضہ طالبان سے چھڑانے کی کوشش کر رہی ہیں جنھوں نے بدھ کو پورے ضلع پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔ افغان حکام کا کہنا ہے شدید جنگ کے بعد سرکاری فورسز نے ضلع سنگین میں اہم عمارتوں پر قبضہ کر لیا جبکہ امریکی افواج اس دوران فضائی کارروائی کرتی رہیں

پاکستان بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا مخالف

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسلام آباد: پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں کے خلاف ہے. پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی خارجہ اُمور کمیٹی کے سامنے اظہارِ خیال کرتے ہوئے خارجہ سیکریٹری اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان شام میں غیر ملکی افواج کی مداخلت کے بھی خلاف ہے اور عرب جمہوریہ شام کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے.
اس موقع پر شامی بحران کا پُر امن حل تلاش کرنے کی ضرورت کے حوالے سے پاکستانی موقف کا بھی اعادہ کیا

عامر کی موجودگی: اظہر اور حفیظ کا تربیتی کیمپ کا بائیکاٹ

Posted by & filed under کھیل.

کراچی: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ محمد عامر کی تربیتی کیمپ میں موجودگی پر قومی ٹیم میں بغاوت کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، محمد حفیظ اور قومی ایک روزہ ٹیم کے قائد اظہر علی نے تربیتی کیمپ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

2 مسلم ممالک میں کرسمس تقریبات پر پابندی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

بندر سری بگوان، موغا دیشو : صومالیہ اور برونائی دارالسلام نے کرسمس اوے نیو ائر کی تقریبات پر پابندی عائد کر دیں۔ دونوں ممالک کی حکومتوں کا کہنا ہے کہ ان تقریبات سے مسلمانوں کے عقائد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ برونائی دارالسلام میں اس حوالے سے عوامی سطح پر تقریبات منانے والوں کو 5 سال قید کی سزاء دینے کا بھی اعلان کیا، برونائی درالاسلام کے بعد صومالیہ کی حکومت نے بھی پابندی کا اعلان کیا