بلوچستان میں امن قائم ہوچکا ہے، وزیراعظم نواز شریف

Posted by & filed under اہم خبریں.

ٍاسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن قائم ہوچکا ہے اور آج کا بلوچستان 10 سال پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ اسلام آباد میں مستونگ کیڈٹ کالج کے طلبا سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا انتہائی اہم صوبہ ہے، جہاں تمام جماعتیں مل کرحکومتی امورچلا رہی ہیں۔ صوبے میں امن قائم ہوچکا ہے اور آج کا بلوچستان 10 سال پہلے کےبلوچستان سےکہیں زیادہ بہتر ہے، ہماری کوشش ہے

اسلام آباد پولیس کی کارروائی، کراچی کے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ رات ڈکیتی کی ایک واردات کو ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، پکڑے گئے ملزمان میں سے 2 کی شناخت ثمر اور عبد اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے

مری معاہدے پر عملدرآمد کا اعلان ،نواب ثناء اللہ زہری وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ+اسلام آباد: اعلان مری کی روشنی میں وزیراعظم محمدنوازشریف نے سیاسی اتحادیوں سے صلاح ومشورے کے بعدمسلم لیگ ن کے صوبائی صدرسردارثناء اللہ زہری کوبلوچستان کانیاوزیراعلیٰ مقررکردیاہے ،وزیراعظم ہاؤس میں جمعرات کو اس حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان میرے دل کے قریب ہے اور میں توقع رکھتا ہوں کہ نامزد وزیراعلیٰ صوبے میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کام کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی ۔اجلاس میں محمودخان اچکزئی ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیراطلاعات پرویز رشید، پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف، بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اورسینیٹرحاصل خان بزنجوشریک ہوئے ۔بعدازاں وزیرسرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ

ٹرانسپورٹراور انتظامیہ میں معاملات طے پاگئے ،چیکنگ کا نظام مرتب

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن کمبر دشتی کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے سلسلے میں اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ محمد اسحاق ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ دؤاد خان خلجی،کمانڈئٹ غزہ بند کرنل سجاد احمد ،ڈپٹی کمشنر مستونگ علی اکبر بلوچ، ایس ایس پی ٹریفک حامد شکیل، سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ امان اللہ پائیزئی ،اسسٹنٹ کمشنر مچھ ،کوئٹہ کراچی کوچز یونین کے صدر میر حکمت لہڑی،میر دولت لہڑی ، تفتان کوچز یونین کے حاجی جمعہ خان بادینی ،منی بس ایسوسی ایشن کے حاجی محمد حنیف اور لوکل بس ایسوسی ایشن کے صدر بابو شفیع محمد کے علاوہ دیگر عہدیداران اور نمائندے بھی موجود تھے۔اجلاس میں شرکاء کا موقف سننے کے بعد فیصلہ ہوا کہ کوئٹہ کراچی روٹس کی کوچوں کی ٹول پلازہ دشت پر چیکنگ ہوگی جس کے لئے اضافی عملہ تعینات کیا جائے گا تاکہ مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کے مشکلات کم وقت میں دور جاسکے

بلوچ پشتون قیادت کی آمریت کیخلاف جدوجہد کو ریاست مخالف قرار دینے سے مشکلات نے جنم لیا ،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ اور پشتون قیادت کی سرمایہ دار، سامراج اور آمریت دشمنی کے خلاف جدوجہد کو ریاست مخالف قرار دینے کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں نے ملک اور عوام کے لیے مشکلات کھڑی کیں، جمہوریت اور عوام کی بالادستی قبول کرنے سے ہی ملک کو سیاسی و معاشی استحکام ملے گا، مشرف آمریت کی بلوچستان میں لگائی گئی آگ کو بھجانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 29ویں پی اے ایف ائیر وار کورس، لینڈ وارفیئر ٹوئرکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات نصیب اللہ بازئی، پرنسپل سیکریٹری محمد نسیم لہڑی، سیکریٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے،

بلوچ معاشرے میں کبھی بھی مذہب کے نام پر منافرت کو فروغ نہیں دیاگیا، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے تربت گرڈ اسٹیشن میں 1لاکھ32ہزار KVسے منسلک سسٹم پر 4کروڑ روپے کی لاگت سے کیپسٹر کاافتتاح کیا جس سے مکران میں بجلی وولٹیج میں اضافہ ہوگا ‘ جمعہ کی شام تربت گرڈ اسٹیشن میں4کروڑ روپے کی لاگت سے نصب کیپسٹر بنک کا وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے بٹن دبا کرکے افتتاح کردیا ‘اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر کیسکو آپریشن مکران انجینئر سیف اللہ بادینی نے وزیراعلیٰ کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیپسٹربنک کے فعال ہونے سے مکران میں بجلی وولٹیج میں اضافہ ہوگا اور وولٹیج کی کمی کامسئلہ ختم ہوجائیگا ‘وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر کہاکہ ہماری حکومت نے مکران کیلئے ایران سے مزید30میگاواٹ بجلی

بلوچستان میں بڑھتا ہوا چینی اثرور سوخ سیاسی تحریک کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، بی ایس او آزاد

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بی ایس او آزاد کی مرکزی کمیٹی کا پہلا اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور، سیاسی صورت حال اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔عظیم بلوچ شہدا کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بانک کریمہ بلوچ نے کہا کہ بلوچ قوی تحریک قومی پارٹیوں اور آرگنائزیشنز کی موجودگی کی وجہ سے ہی اپنا تسلسل برقرار رکھ پائی ہے۔ابتدائی آزادی کی تحریکیں تجربے کی کمی اور اداروں کے بجائے افراد پر انحصار کرنے کی وجہ سے اپنا تسلسل برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ لیکن نئے صدی کی شروعات میں شروع ہونے والی آزادی کی تحریک کو ماضی کی غلطیوں کا تجربہ حاصل تھا

اقتصادی راہداری ،وزیر اعظم نے باجوڑ ،جنڈولہ اورژوب کو غربی روٹ سے منسلک کرنے کی منظوری دیدی چیف سیکرٹری

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت باجوڑ، جنڈولہ، ژوب روٹ کو مغربی روٹ سے منسلک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مغربی روٹ پر فوری طورپر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی روٹ کی تعمیر سے نہ صرف قبائلی علاقہ جات میں ترقی کی راہیں کھلیں گی بلکہ اس سے بلوچستان سمیت پورے خطے میں اقتصادی ترقی کا انقلاب برپاہوگا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے عوام کے لئے

کیلیفورنیا فائرنگ میں پاکستانی نژاد امریکی جوڑا ملوث پایاگیا،ہلاکتوں کی تعداد14ہوگئی امریکی صدر کی بھرپورمذمت

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کیلی فورنیا: پاکستانی نژاد امریکی جوڑے نے معذوری کے مرکز پر حملہ کر کے 14افراد کو ہلاک اور 17کو زخمی کردیا جوڑے کی نشاندہی سید رضوان فاروق اور اس کی بیوی تسکین ملک کے طور پر کی گئی ہے ایک پارٹی کے دوران ان دونوں نے اچانک فائرنگ شروع کردی اور 14افراد کو ہلاک اور 17کو زخمی کردیا امریکہ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا ایک بڑا واقعہ ہے فاروق کی عمر 28سال اور اس کی بیوی کی عمر 27سال بتائی گئی ہے یہ معلوم نہ ہوسکا کہ انہوں نے کیوں یہ قتل عام کیا تاہم پولیس نے ان کا پیچھا کیا اور دونوں کو ان کی گاڑی کے اندر ہلاک کیا جوڑے نے اپنے 6ماہ کی بچی کو اپنے والدین کے

فرانس : ‘100 سے زائد مساجد بند ہونے کا امکان’

Posted by & filed under اہم خبریں.

پیرس: فرانس کے چیف امام کا کہنا ہے کہ فرانسیسی حکومت نے آئندہ چند ماہ میں 160 مساجد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے. الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں چیف امام حسن العلاوی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد نافذ ایمرجنسی قوانین کے تحت جن مساجد میں بنیاد پرستی کے خیالات کو فروغ دیا جاتا ہے، انھیں بند کیا جاسکتا