براہمداغ بگٹی قومی آزادی کے موقف سے پیچھے ہٹ کر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں ، بی ایس او آزاد

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : بی ایس او آزاد کی چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ نے براہمدگ بگٹی کی حالیہ بیانات اور ریاست سے مذاکرات اور آزادی کے موقف سے دستبرداری پر آمادگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ براہمدغ بگٹی قومی آزادی کے موقف سے پیچھے ہٹ کر بلوچ قوم سے دھوکہ کرنے کا مرتکب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا براہمدگ بگٹی کی ڈاکٹر مالک سے ملاقات کے بعد قومی اتحاد کے لئے عجلت میں دعوت دینا اور اس سے پہلے اتحاد کی کوششوں میں سنجیدہ نہ ہوناسیاسی نا بلدی ہے ۔ ایک مہینے کے اندر اتحاد تشکیل نہ پانے کو براہمدغ بگٹی بطور جواز پیش کرکے مذاکرات کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

قومی تحریک کیخلاف مذہبی شدت پسندوں کو منظم کیا جا رہا ہے ، بی این ایم

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی مظالم روز بروز شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں اور انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں۔ کوئی ایسادن نہیں گزرتا کہ بلوچستان میں آپریشن نہ ہو رہا ہو۔ ڈیتھ اسکواڈ آئے دن نہتے بلوچوں کو اغوا و قتل کرکے ویرانوں میں پھینکنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کے ادارے اسی طرح خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

نندی پور منصوبے پر ‘الزامات’ مسترد

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے نندی پور توانائی منصوبے پر مبینہ کثیر اخراجات کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔ بدھ کو یہاں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی تحقیقاتی رپورٹ تیار ہو گئی ہے

’پاکستان میں لڑکوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ‘

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسلام آباد: پاکستان میں رواں سال لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ بچوں سے جنسی زیادتی پر کام کرنے والی ایک غیر سرکاری اور نگران تنظیم ’ساحل‘ کے مشاہدے میں بتایا گیا کہ 2015 کے پہلے چھ مہینوں میں چھ سے دس سال عمر کے لڑکوں میں پچھلے سال اسی عرصے کی نسبت زیادتی کے واقعات میں 4.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا

ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملہ:’فنڈنگ ہندوستان سے بھی ہوئی‘

Posted by & filed under بین الاقوامی.

نئی دہلی: ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے سابق پولیس کمشنر نیرج کمار نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ستمبر 2001 میں ہونے والے حملے کے لیے کچھ فنڈنگ ہندوستان سے بھی کی گئی تھی۔

‘اُن کے پاس ہتھیار ہیں، ہمارے پاس شیمپیئن’

Posted by & filed under اہم خبریں, بین الاقوامی.

پیرس: فرانس کے مزاحیہ سیاسی رسالے چارلی ہیبڈو نے پیرس حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنا نیا میگزین کور شائع کیا ہے، جس میں ڈانس کرتے ایک شخص کو ہاتھ میں گلاس پکڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کے جسم پر لگنے والی گولیوں کے سوراخوں سے شیمپیئن (شراب) باہر نکل رہی ہے.

پیرس کے مضافات میں آپریشن مکمل، ’دو ہلاک، سات گرفتار‘

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافاتی علاقے ساں ڈنی میں پولیس کی جانب سے ایک فلیٹ پر چھاپے کے دوران دھماکوں اور بھاری فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیرس میں جمعے کو ہونے والے حملوں میں ملوث مشتبہ شدت پسند یہاں موجود تھے۔ اس کارروائی کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس میں ایک مشتبہ خاتون بھی شامل ہے جس نے خودکش دھماکے سے خود کو اڑا لیا ہے۔ جبکہ سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے

مچھلی کو کوئی تیرنا سکھاتا ہے جو چاچا عمران مجھے سیاست سکھانے کی بات کرتے ہیں، بلاول

Posted by & filed under پاکستان.

بدین: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کیا مچھلی کو کوئی تیرنا سکھاتا ہے جو چاچا عمران مجھے سیاست سکھانے کی بات کرتے ہیں۔ بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاست عبادت ہوتی ہے جو قربانیوں اور عوام سے ہوتی ہے، سیاست وہ ہوتی ہے جو میرے بزرگوں نے کی، پیپلز پارٹی نے جتنا بھی ہو سکا بدین کی عوام کی خدمت کی ہے،

بولان میں جعفرایکسپریس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 100 سے زائد زخمی

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بولان کے قریب جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور اسسٹنٹ سمیت 12 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی کئی بوگیاں بولان کے قریب آب گم کے مقام پر پٹڑی سے اترگئیں جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ اور ریلوے پولیس کے 2 اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق جب کہ 100 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں

بلوچستان میں جاری بلوچ نسل کشی میں روزانہ کی بنیاد پر وسعت لائی جارہی ہے ،بی ایس او آزاد

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری فورسز کی آپریشن اور درجنوں نہتے بلوچ فرزندان کو اغواء4 کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز پہلے سے جاری بلوچ نسل کشی میں روزانہ وسعت لارہی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مند میں بلوچ رہنماء4 شہید غلام محمد بلوچ کے گھر سمیت تمپ بالیچہ،پروم،بالگتر ،بولان سمیت مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے فورسز نے چادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے گھروں میں موجود قیمتی سامان لوٹ کر گھروں کو نظر آتش کرکے متعدد بلوچ فرزندان کو غواء4 کرکے لے گئے