نیویارک: عالمی ادارے کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 1970 کے بعد امیر ممالک کے باشندوں کی متوقع اوسط عمروں میں 10 سال کا اضافہ ہوا ہے۔ آرگنائزیشن فار اکنامک کارپوریشن اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ امیر ممالک میں لوگوں کی خوشحالی کے باعث ان کی عمروں میں 10 سال کا اضافہ ہوگیا ہے یعنی اب ان ممالک کے لوگوں کی اوسط عمر میں بھی اضافہ ہوا ہے