عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، وزیراعلی بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ عامل صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی، صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ کے جج پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا جائزہ لیا جائیگا، صوبائی حکومت کی جانب سے قائم جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ میں اضافہ کیا جائے گا

سابق وزیر اعظم کے مشیر ’رقم‘ واپسی پر تیار

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوئزر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ وہ ایل پی جی کوٹے میں ہونی والی مبینہ بے ضابطگیوں سے حاصل کی جانے والی رقم واپس کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ میں شامل جسٹس شوکت عزیز اور جسٹس اطہر من اللہ نے میاں خرم رسول کی پٹیشن کی سماعت کی، جو انھوں نے اپنے وکیل امجد اقبال قریشی کے ذریعے دائر کی تھی۔

بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول اب سازگارہے سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ دینگے، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلق منفی تاثر کو درست کرنے کی ضرورت ہے، صوبے میں سرمایہ کاری سے صوبے کی پسماندگی، غربت اور احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرمایہ کاری کے وفاقی سیکریٹری سید افتخار حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

فورسز آپریشن کی آڑ میں نہتے بلوچوں کو نشانہ بنا رہی ہے، بی ایچ آر او

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن نے اپنے پریس ریلیز میں ڈیرہ بگٹی، مشکے، خاران، قلات و نوشکی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری کاروائیوں کے نتیجے میں عام لوگوں کے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں آپریشنوں کے دوران فورسزنہتے لوگوں کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنا رہے ہیں

بلوچستان میں آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے بی ایس او آزاد

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان بھر میں ہونے والے کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی کاروائیاں بلوچستان کے طول و عرض میں پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں۔ طاقت کے بھر پور استعمال سے روزانہ شہری آبادیوں کو نشانہ بنا کر نہتے عوام کو اغواء و لاپتہ کرنے کے بعد

بھارتی فوج کی سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے6 شہری شہید، 40 زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں.

سیالکوٹ: بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں اور آج بھی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 6 شہری شہید جب کہ 46 زخمی ہو گئے۔