کوئٹہ: کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ اگرہم بحیثیت پاکستانی ایک قوم ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی ،ہم اپنے ہر عمل کے لیے اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں اللہ تعالیٰ نے کسی کو کمزور اور کسی کو طاقت ور بنایا ہے تاہم اس سے قطع نظر ہمیں اپنے اعمال ٹھیک کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔