سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو 9 مئی کے 85 ملزمان کو سزا سنانے کی مشروط اجازت

Posted by & filed under اہم خبریں.

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث 85 ملزمان کے فیصلے سنانے کی اجازت دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ فوجی عدالتوں کے فیصلے سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمہ کے فیصلے سے مشروط ہوں گے۔

کوئٹہ ،مندے ٹک کے مقام پر آئی ڈی دھماکہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:مندے ٹک کے مقام پر آئی ڈی دھماکہ ہوا۔دھماکہ کوئلے سے لوڈ ٹرک کے گزرنے کے دوران ہوا پولیس کے مطابق دھماکے سے ٹرک سمیت کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔جبکہ دھماکے سے روڈ میں گڑھا پڑگیا واضح رہے کہ اسی مقام پر 26 اکتوبر کو ایف سی کے کوئک رسپانس فورس کی گاڑی پر دھماکہ ہوا تھے جسمیں چار ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

واٹس ایپ اکاؤنٹ کیسے ہیک کیے جارہے ہیں، ایف آئی اے نے خبردار کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے نام پر فراڈ کرنے والے سرگرم ہوچکے ہیں جو واٹس ایپ پر ڈگری کی تصدیق کے بہانے کوڈ طلب کرتے ہیں اور کوڈ شیئر کرنے سے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوسکتا ہے۔