وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کی تنخواہ 2 لاکھ روپے کے قریب ہے۔
Posts By: ویب ڈیسک
سی پیک معاہدوں پر نظر ثانی سے انکار، ورلڈ بینک نے پاکستان کا قرض منسوخ کردیا
عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو دیا جانے والا 500 ملین ڈالر کا قرض منسوخ کر دیا گیا۔
جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد ملازمت سے برطرف
اسلام آباد:نادرا نے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔
اسد قیصر نے حکومت سے مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا
پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اور سابق اسپیکر اسد قیصر نے حکومت سے مذاکرات سے متعلق ابتدائی بات چیت کی اطلاعات کو مسترد کر دیا۔
انسدادِ پولیو پروگرام: جاپانی حکومت کا 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان
نسدادِ پولیو پروگرام کیلئے جاپانی حکومت نے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد سے نیشنل ای او سی کے مطابق حکومت جاپان، جائیکا اور یونیسف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔
مذاکرات اچھی بات مگر بانی پی ٹی آئی کی گارنٹی کون دے گا؟ وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مذاکرات اچھی بات مگر بانی پی ٹی آئی کی گارنٹی کون دے گا؟ وہ تو دن میں کئی رنگ بدلتے ہیں۔
ہمارا دعویٰ ہے مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کسی بھی بل پر صدر آئینی مدت میں دستخط نا کرنے پر وہ خود بخود قانون بن جاتا ہے، ہمارا دعویٰ ہے مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا۔
عالمی مالیاتی منڈیوں سے قرض لینے کی کوئی جلدی نہیں، محمد اورنگزیب
حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالر کے قرض پر تقریباً 5 فیصد شرح سود کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کے لیے بیرونی فنانسنگ کے خلا کو پورا کر لیا گیا ہے، جب تک پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر نہیں ہوتی عالمی مالیاتی منڈیوں میں جانے کی کوئی جلدی نہیں۔
ہم خواب نہیں دیکھتے، انہیں حقیقت میں بدلتے ہیں: سعودی ولی عہد
فٹ بال ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
شام کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی اور شام کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے۔