بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کا منصوبہ لیکر آئیں، خون خرابے کے بغیر ان کا گزارا نہیں، عطا تارڑ

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کا منصوبہ لیکر اسلام آباد آئیں ہیں، خون خرابے کے بغیر ان کا گزارا نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کا قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ

Posted by & filed under اہم خبریں.

خیبرپختونخوا سے آنے والا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا قافلہ اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی سے زیرو پوائنٹ اور اب ڈی چوک پہنچ گیا ہے جہاں پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید شیلنگ جاری ہے جب کہ کارکنان کی طرف سے پتھراؤ کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی قیادت ملکی مفاد کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی، فساد کی جڑ ’خفیہ ہاتھ‘ ہے، محسن نقوی

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں پنجاب سے ایک بھی شخص نہیں آیا، سب لوگ خیبر پختونخوا سے آئے ہیں، ان میں 2 ہزار وہ لوگ بھی شامل ہیں جو تربیت یافتہ ہیں، ان میں سے بہت سے لوگوں کی شناخت کرلی گئی ہے، ان کے بیک گراؤنڈ ہم نے چیک کرا لیے ہیں کہ وہ لوگ کون ہیں، یہ جلد آپ کو بھی پتا چل جائے گا۔

بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیر اعظم

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، بیلاروس کے صدر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کی نئی راہیں کھولنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو گا۔

پی ٹی آئی کو روکنے کیلئے طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں، خواجہ آصف

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں فیصلہ کن صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو روکنے کے لیے طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔

پی ٹی آئی احتجاج، شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی،4  اہلکار جاں بحق ، فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 4 رینجرز اہلکار شہید ہوگئے، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں پاک فوج کو طلب کرلیا گیا اور شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔