وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ڈیجیٹل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ۔ منفی پروپیگنڈے اور ڈس انفارمیشن کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ فیک نیوز و مس انفارمیشن جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ذرائع ابلاغ بالخصوص ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینا وقت کی ضرورت ہے۔