قلات میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے کمسن بچی سمیت2افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


قلات : قلات میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کمسن بچی سمیت دو افراد جانبحق ہوگئے پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزم گرفتار آلہ قتل بھی برآمد قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملزم بشیر احمد اپنے بہنوئی منیر احمد ولد باران خان اور ایک آٹھ سال کی بچی لائبہ کو قتل کرنے کے بعد واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گیا۔



وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے مطالبات کے جواب میں کمیٹی بنادی، رانا ثناء اللّٰہ

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے مطالبات کے جواب میں تمام جماعتوں کی نمائندہ کمیٹی بنائی ہے، کمیٹی پی ٹی آئی کے مطالبات کا جائزہ لے کر جواب دے گی۔



عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی، عطاتارڑ

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی، 190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن اسکینڈل ہے۔



فضل الرحمٰن کی سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں، گنڈاپور

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان تمہاری سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں ہے۔