میجر حسیب نے جرات و بہادری سے فورسز کی کمانڈ کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہا ہے جبکہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے بہادری سے جام شہادت نوش کرنے والے فورسز کے عظیم سپوتوں میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو خراج عقیدت پیش کیا



بلوچستان بھر میں ایرانی تیل کی ترسیل پر عائد پابندی ختم کی جائے، بارڈر ٹریڈ الائنس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  رخشان مکران بارڈر ٹریڈ الائنس بلوچستان کے رہنماوں جیئند خان ریکی ،حاجی خلیل دہانی ،سیف اللہ سیفی ،محمداعظم ریکی ،یاسر علی بلوچ ،ندیم احمد،عثمان ،محمد صدیق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک ایران بارڈر پر ہفتے میں تین دن چھٹیوں کا نوٹیفکیشن فوری طور پرواپس اور بلوچستان بھر میں ایرانی تیل کی ترسیل پرپابندی کو ختم کیا جائے بصورت دیگر 18نومبر کو پورے بلوچستان میں شٹرڈاون ہڑتال کریں گے۔



بی ایم سی انتظامیہ غیر جانبدار ہوتا تو طلباء آپس میں دست و گریبان نہیں ہوتے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ بلوچ پشتون نوجوان صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑنے جھگڑنے سے گریز کیا جائے



پی اے سی بلوچستان نے دو محکموں سے 50 کروڑ روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرادی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اصغر علی ترین کی صدارت میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)بلوچستان کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کے اکائونٹس میں آڈٹ رپورٹ کے مطابق موجود 19 ارب روپے کے آڈٹ پیرا پر غور خوض کیا گیا۔



بی ایم سی سے طلبہ کی بید خلی کیخلاف طلباء تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور طلباء تنظیموں کے رہنمائوں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ،بلوچ ایکشن کمیٹی کے رہنماء اظہر بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء غلام نبی مری، نیشنل پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر اسحاق بلوچ، بی وائی سی کی گلزادی سمیت دیگر نے کہا کہ ریاست طلباء کے جھگڑے کو ہوا دیکر بلوچ پشتون جھگڑا بنا رہی ہے اور پرامن طلبا کو ہاسٹلز سے نکال کر بے دخل کرکے جیل میں ڈال رہے ہیں۔ طلباء تنظیمیں جس بھی قسم کے احتجاج کا اعلان کریں گی ہم ان کے ساتھ ہوں گے۔



بی این پی مینگل کا لیڈر دبئی میں بیٹھ کر پارٹی کو معذول اور معذروں کے ذریعے چلا رہے ہیں، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی مجموعی عوام اور نوجوان سیاسی نظریاتی شعوری سیاست کے قائل ہیں