کچھی میں مسلح افراد کے حملے میں ایس ایچ او شہید، حملہ آور مارا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کچھی میں سرکاری عمارتوں اور تھانوں پر مسلح افراد کے حملے میں ایک ایس ایچ او شہید جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا، مسلح افراد نے متعدد سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔



بلوچستان میں آبی وسائل کو محفوظ بنانے ، زرعی ترقی کیلئے نولنگ ڈیم پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان میں آبی وسائل کو محفوظ بنانے اور زرعی ترقی کے منصوبے نولنگ ڈیم پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ حکام نے منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں بتایا گیا کہ نولنگ ڈیم منصوبے پر دو ارب پندرہ کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، جبکہ منصوبے پر ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔



گورنر بلوچستان کا گرین بسوں میں معذور افراد بزرگ شہری اور طلبہ کو خصوصی رعایت دینے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی گرین بسوں میں معذور افراد کو کرایوں سے مستثنیٰ کرنے اور ہمارے بزرگ شہریوں اور طلباء کو بس کے کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کی خصوصی ہدایات دیں۔



لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کیخلاف سوراب اور آواران میں احتجاجی ریلیاں

| وقتِ اشاعت :  


سوراب : شہید سکندر آباد سوراب لیویز فورس کے آفیسران،جوانوں، قبائلی عمائدین اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے پولیس میں انضمام کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی،



عوامی مینڈیٹ کے تحفظ اور جمہوری اقدارکی بحالی کیلئے جدو جہد جاری رہیگی، مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جے یو آئی بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع اور جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے ہر سیاسی و عوامی فورم پر یہ حقیقت آشکار کی ہے کہ اصل عوامی مینڈیٹ کا سرچشمہ جے یو آئی ہے۔



وفاقی وزیر ریلوے کی مسلسل غیر حاضری پر قائمہ کمیٹی شدید برہم، وزیرِ اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی مسلسل غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کو تحریری طور پر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔