بریسٹ فیڈنگ ویک ہر سال منانے کا مقصد معاشرے میں ماں کے دودھ کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے،مقررین

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام اور یونیسیف کے تعاون سے ماں کے دودھ کی افادیت اور اسکی اگاہی کے حوالے کوئٹہ میں سیمینار کا انعقاد ہوا۔ تقریب سے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ نیوٹریشن اسپیشلسٹ، سینیر ڈاکٹرز اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہر سال بریسٹ فیڈنگ ویک منانے کا مقصد معاشرے میں ماں کے دودھ کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔ نوزائیدہ بچوں کو بہترین صحت اور نشونما کےلیے ابتدائی 6 ماہ کے دوران صرف اور صرف ماں کا دودھ پلانا چاہیے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے مدر فیڈ صرف بچے کیلئے نہیں بلکہ وہ مائیں جو خود اپنے بچوں کو فیڈ کرواتی ہیں بریسٹ کینسر اور موٹاپے سمیت کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتی ہیں ۔



میڈیکل یونیورسٹی سے سالانہ دو ہزار طبی ماہرین پیدا کرنے سے ایک نئی تاریخ رقم ہوگی، گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کی پہلی بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی جانب سے نرسنگ، میڈیکل لیبارٹری، ڈینٹل اینڈ سرجری وغیرہ کے مختلف شعبوں میں پیش کردہ بی ایس پروگرامز کو متعارف کروانا ایک انقلابی اقدام ہے. پہلی میڈیکل یونیورسٹی سے سالانہ تقریبا دو ہزار طبی ماہرین پیدا کرنے کے خواب کی تعبیر سے ایک نئی تاریخ رقم ہوگی.



محکمہ صحت کی 32گاڑیاں غیرمتعلقہ افراد کے زیراستعمال ہونے کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ صحت کے مختلف پروجیکٹس کی 32گاڑیاں غیرمتعلقہ افراد کی زیراستعمال موجود ہونے کاانکشاف ہواہے یہ گاڑیاں سابق وزیر صحت نصیب اللہ مری، سابق سیکرٹری حافظ ماجد سابق ڈی جی شاکر بلوچ،سیکرٹری صحت کے پرسنل سیکرٹری کے زیر استعمال ہیں



زرداری، نواز شریف کے ہوتے ایاز صادق پارلیمنٹ کے پر کاٹ رہے ہیں،محمود خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کے جمہوری لوگ بالخصوص میاں محمد نواز شریف اور ان کے ہم خیال لوگ جو کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو اور پیپلز پارٹی جو ہمیشہ کہتی رہی ہے کہ جمہوریت ہماری سیاست ہے