بلدیاتی اداروں کے چیئرمین، وائس چیئرمین کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات دو اکتوبرکو ہونگے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی اداروں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات جمعرات، 2 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوں گے۔



جعلی خبروں کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،میڈیا کا درست استعمال کیا جائے، گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میڈیا پر جعلی خبروں کی بھرمار ہے جو دنیا بھر کی حکومتوں کیلئے افواہوں اور پروپیگنڈے پر قابو پانے کیلئے ایک چیلنج بھی ہے۔



زہری آپریشن میں دہشتگردوں کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ یہ ریاست ہم سب کی ہے اور اس کے تحفظ کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، دہشتگرد صحت کے مراکز، تعلیمی ادارے بند کرانا چاہتے ہیں مگر ہماری بچیاں اور نوجوان جس جرات اور… Read more »



سرفراز بگٹی کا گوادر کے عوام کو ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کرنے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


گوادر :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں گوادر میں پانی کی سنگین صورتحال کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن، سیکرٹری پی ایچ ای ہاشم غلزئی، کوآرڈینیٹر برائے واٹر و چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین رحمنٰ خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر ڈاکٹر عبدالشکور خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔



پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، جدید کروز میزائل’’فتح-4‘‘ کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر

| وقتِ اشاعت :  


آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح-4 کی شمولیت سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔



متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کےخلاف ٹرائل کا باقاعدہ آغاز، فرد جرم عائد

| وقتِ اشاعت :  


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ فرد جرم کے وقت کورٹ روم میں موجود نہیں تھے۔



مریم نواز کی حالیہ تقاریر پر پیپلز پارٹی ناراض، حکمران اتحاد سےعلیحدگی کی دھمکی، اسمبلی سے واک آؤٹ

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام مخالف حالیہ تقریروں کے بعد پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی اور  قومی اسمبلی ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کردیا۔



امید ہے ایران ایک دن ابراہیمی معاہدےکا حصہ بنے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

| وقتِ اشاعت :  


وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہاکہ شاید ایران بھی ابراہم ایکارڈز  میں شامل ہو جائے، انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران ایک دن ابراہیمی معاہدےکا حصہ بنےگا۔