بلوچستان حکومت نے این ایف سی ایوارڈکیلئے ممبر فرحان اللہ کو تبدیل کر دیا ،قیصربنگالی کا نام تجویز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے11ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے صوبائی ممبر فرمان اللہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ماہر معاشیات قیصر بنگالی کا نام تجویز کردیا،قیصر بنگالی کو صوبائی ممبر بنانے کیلئے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی گئی ۔



جماعت اسلامی ایک جماعت نہیں ایک مقصد،فکر اور عزم کا نام ہے، ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ تاسیس جماعت اسلامی26اگست کو جماعت اسلامی کے قیام کو یاد کرتے ہیں وہ دن جب بانی جماعت سید ابوالاعلیٰ مودودی نے ایک ایسی تحریک کی بنیاد رکھی گئی جو قرآن و سنت کی روشنی میں ایک اسلامی و فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔



قوم، فوج اور پولیس مل کر دشمن کو ناکام بنائیں گے،حنیف عباسی

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی  نے ہنگو میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ ہنگو میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں وفاقی ریزرو پولیس کے 3 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔وفاقی وزیر نے قوم کے بہادر شہداء کو خراجِ تحسین اور سلامِ عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔



بھارت نے پاکستان کو ایک اور بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفترخارجہ

| وقتِ اشاعت :  


بھارت نے پاکستان کو ایک اور بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفترخارجہ نے بھارت کے الرٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ کو ایک مرتبہ پھر سیلاب کے خطرے سے باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔