کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے حالیہ ایک اہم گرفتاری کے بعد تحقیقات کے دائرے کو وسیع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ ٹارگٹ کلرز کے حوالے سے ایک خفیہ اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر ایک سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ترجمان کے مطابق ایک کارروائی کے دوران ضمیر ایڈووکیٹ بھی دیگر مشتبہ افراد کے ہمراہ تحویل میں آئے تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔