حب: سیکرٹری ثانوی تعلیم محمد طیب لہڑی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات سمیت نقل کا خاتمہ ناگزیر ہوگیا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ نقل جیسے ناسور کا صوبے بھر سے خاتمہ کیا جائے۔محکمہ ثانوی تعلیم صوبے میں تعلیم کی بہتری اور بنیادی تعلیمی ڈھانچے میں اصلاحات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گی۔
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی میں مشاورت کے بغیر کوئٹہ ڈویژن کی کمیٹی کے قیام کے خلاف اور مشیروں کو برطر ف کر نے کے لیے کارکنوں نے پارٹی سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ،گزشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں میں ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت رابطہ سیکرٹری فتح جمالی کر رہے تھے ۔
تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار تربت زون کے ترجمان نے تربت یونیورسٹی کی غیراخلاقی اور طلباء دشمن پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سو چی سمجھی سازش کے تحت طلباء وطالبات کو بنیادی سہولیات سے محروم کرنے میں ایک منظم سازش رچائی گئی جو نوجوانوں کو مایوس کرنے کا ایک نیا حربہ ہے ۔
تربت : میرانی ڈیم میں پانی 239لیول تک پہنچ گیا،مذید پانی آیا تو244تک پہنچ جائے گا، اسپل وے سے پانی کے اخراج میں5فٹ باقی ،محکمہ ایری گیشن کے ایس ای مکران سرکل انجینئر سمیع اللہ بلوچ کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد کیچ کور میں اونچے درجے اورنہنگ میں نچلے درجے کے سیلاب کے باعث میرانی ڈیم میں پانی کا ذخیرہ تیزی سے بڑھتا جارہا ہے ۔
کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں قاتلوں کو سزا نہ ہونا نظام کی ناکامی ہے ملک میں جوڈیشری نظام میں احتساب کا عمل ہونا چا ہئے ملک میں عدالتی نظام کی سست روی کا سب سے بڑا وجہ ججز کی بھرتیوں کا معیار نہ ہونا ہے ملک میں بہتر عدالتی نظام نہ ہونے کے باعث آج اعلیٰ عدالتوں میں ہزاروں کیسز زیر التواء ہے ۔
کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد بلوچستان کے چار اضلاع شدید متاثر ہوئے اب تک بارشوں سے 450خاندان متاثر ہوئے اوتھل میں 70لوگ پھنس گئے تھے جن میں سے 66کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ تین کی لاشیں نکال لی گئی تمام 450خاندانوں کے لئے 25 ٹرکو پر مشتمل امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔